السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبرز کو ویب سائٹ تک رسائی محدود ہے

کبھی کسی کو حقیر نہ سمجھو ۔۔۔۔!

سمیع خان

رجسٹرڈ ممبر
‏کبھی کسی کو حقیر نہ سمجھو
حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانویؒ​


ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر یہ حکم ہو جائے کہ سوائے ایک شخص کے کوئی دوزخ میں نہیں جائے گا تو میرا گمان نہ فرعون پر ہوگا ، نہ ہامان پر ، نہ قارون پر، نہ نمرود پر ‏ہوگا، بلکہ مجھے یہی خوف ہوگا کہیں وہ ایک میں ہی نہ ہوں۔ اسی طرح اگر یہ حکم ہو جائے کہ سوائے ایک کے کوئی جنت میں نہ جائے گا تو مجھے یہ احتمال ہوگا کہ شاید وہ ایک میں ہی ہوں۔
الغرض اپنے ظاہری تقدس (نیکیوں وغیرہ) پر نظر کرکے کبھی کسی کو حقیر نہ سمجھو، تمہیں کیا خبر ہے اگر خدا ‏چاہے ذرا سی دیر میں ( گناہوں کی ) ناپاکی کو دھوکر پاک وصاف بنادے خواہ کتنا ہی بڑا کافر ہو۔
حضرت مولانا قاسم نانوتویؒ نے ایک بنئے کو خواب میں دیکھا کہ جنت میں ہے۔ پوچھا کہ تم یہاں کہاں؟ کہا کہ مرتے وقت (یعنی مرنے سے کچھ دیر پہلے کلمہ پڑھ لیا تھا) اب کسی کو کیا ‏حقیر سمجھتے ہو۔

(دینی دعوت و تبلیغ کے اصول واحکام : صفحہ ۲۲۹)

youtube-channel-art-thumbnail-landscape-1698105506245.png
 
آخری بار ترمیم:
Top