❤حافظ محمد عبدالله ❤
رجسٹرڈ ممبر
علماء پر طنز کرنا ۔۔۔
ایک فیشن بن چکا ہے۔
اگر مولوی بات نہ کرے تو اعتراض اٹھتا ہے کہ " مولوی خاموش کیوں ہے؟ "
اور اگر بات کرے تو فتوے لگتے ہیں کہ " مولوی فتنہ پھیلانے لگا ہے۔ "
اگر مسجد میں بیٹھا رہے تو الزام ہے کہ " دنیا کی کوئی خبر نہیں مولوی صاحب کو " اور
اگر کسی سماجی مسئلے پر بات کرے تو کہا جاتا ہے کہ " مولوی کو دنیاوی معاملات میں کیوں ٹانگ اڑانی ہے؟ "
مولوی کی جیب خالی ہو تو طنز کیا جاتا ہے کہ "یہ تو خود محتاج ہے ، دوسروں کو کیا دے گا؟ " اور
اگر اچھی گاڑی یا گھر ہو تو فتویٰ آتا ہے "یہ تو دین بیچ کر عیش کر رہا ہے!"
اگر موبائل استعمال کرے تو الزام لگتا ہے کہ " دین کو ڈیجیٹل کر دیا " اور
اگر نہ کرے تو کہا جاتا ہے کہ "یہ تو پرانے زمانے میں پھنسے ہوئے ہیں!
غرض ملحدین و لبرلز کی مولویوں سے محبت کا یہ عالم ہے کہ
ہر جگہ مولویوں کی فکر میں گھلے جاتے ہیں۔
مولوی موبائل کیوں استعمال کرتے ہیں ؟
مولوی سیاست میں کیوں آتے ہیں ؟
مولوی تعلیم کیوں حاصل نہیں کرتے ؟
مولوی اتنے اچھے کیوں ہیں ؟
مولوی اتنے برے کیوں ؟
اور پھر دلچسپ بات یہ ہے کہ
جب کوئی مولوی واقعی اپنا کام کرتا ہے اور لوگوں کو دین کی طرف بلاتا ہے
تو یہی ملحدین شور مچاتے ہیں کہ
مولوی عقل کی بات کیوں کر رہا ہے ؟
مولوی سائنس کیوں پڑھ رہا ہے ؟
مولوی ہمارا سوال کیوں سمجھ رہا ہے ؟
سبحان اللہ ،
مولوی پر تو یہ اعتراض کرتے ہیں کہ وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،
لیکن خود ان کی ترقی کا راز گٹار ، ڈانس ، اور ٹوئٹر پر دانشوری ہے۔
یہ نوجوانوں کو سائنس اور تحقیق کا راستہ نہیں دکھاتے ،
بلکہ ان کے خوابوں میں ڈھولک اور میوزک ڈال کر چھوڑ دیتے ہیں۔
اگر ان لبرلز کی باتوں سے قومیں بنتی ہوتیں ،
تو آج ہماری قوم چاند پر ہوتی ،
لیکن افسوس!
ان کی 'روشن خیالی' صرف طنز ، مزاح ، اور ناچ گانے تک محدود ہے۔
یہی ان کا وژن اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔"
میرے خیال میں ملحدین کو چاہیے کہ
مولوی کی جگہ اپنے دل کا حال سنواریں۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ مولوی تو جنت میں جائے اور یہ مولوی کے ساتھ "یہ کیوں ، وہ کیوں" کا پرچہ لیے جہنم کے دروازے پر کھڑے ہوں!
اور کچھ بے شرم
ہمیں سائنس کی بلندیاں دکھا رہے ہوتے ہیں وہ بھی ناچ ناچ کے اور ٹھمکے لگا لگا کے ۔
لیکن جب ان سے پوچھو
تم نے مسلم سائنسدانوں کے کارناموں پر غور کیا ؟
ابن سینا جس نے طب کی دنیا میں انقلاب برپا کیا
جابر بن حیان جس نے کیمیا کے راز کھولے۔
الخوارزمی جس نے الجبرا کی بنیاد رکھی
اور ابوالوفا جس نے مثلثات کی گتھیاں سلجھائیں۔
اور تم نے کیا کیا ؟
تم ملحدین نے تو تاریخ کا داغ بن کر خون کی ندیاں بہائیں۔
ماؤ ، ہٹلر ، اسٹالن جیسے خونخوار ملحدین کے پیچھے چھپ کر تم نے کروڑوں جانوں کا بدلہ سائنسی ترقی کے نام پر لیا۔
علم کے نام پر جو تم نے تباہی مچائی اس کا تو کوئی حساب ہی نہیں
تم پھر بھی کہتے ہو کہ ہم بہت کچھ کرتے ہیں
شرم نہیں آتی تم ملحدین ہر وقت مسلم علماء پر طنز کرتے ہو ؟
لیکن ذرا اپنی تاریخ پر نظر ڈال لو ،
تمہارے 'عظیم' رہنماؤں—
ماؤ، ہٹلر اور اسٹالن—نے جو کارنامے کیے ،
ان کے بارے میں کیا کہوں ؟
ماؤ نے چین کو اتنی ’ترقی‘ دی کہ کروڑوں لوگ بھوک اور قحط سے مر گئے۔
ہٹلر نے تو انسانیت کی سب سے بڑی سائنس ایجاد کی
لاشوں کے ڈھیر
اور تم سب ان خونخوار ملحدوں کی حمایت کرتے ہو ؟
تمہارے سائنسی انقلاب نے بس موت تباہی اور ویرانی کی نشانیاں چھوڑیں۔
ہم نے علم کی روشنی دی ،
اور تم نے ؟
بس لاشوں کی بچھائی ہوئی سڑکوں پر سائنس کے جھنڈے لہرائے۔
حافظ محمد عبداللہ