ابو محمد
رجسٹرڈ ممبر
ہمیں اپنے ملک کو لعن طعن کرنے کی بہت بری عادت ہے اور ہم دیگر برادر اسلامی ممالک کی قیادت کو بہت گلوریفائی کرتے ہیں۔
فلسطین کے معاملے پر ہی دیکھیے۔ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ترکی نے کر رکھا ہے مگر گرامی قدر اردوان یہاں بہت سے جنتی میووں کے ہیرو ہیں اور یہ میوے پاکستان پر ہر وقت تنقید کرتے رہتے ہیں۔
پاکستان جیسا بھی ہے کمزور ہے مگراس کے مندوب نے اقوام متحدہ میں فلسطین کا ساتھ دیا ہے اس جرات کے ساتھ کوئی اور ملک بولا ہے تو بتائیے۔
پاکستان کی پارلیمان میں فلسطینی مزاحمتی قیادت کا نام لے کر تعریف کی گئی ہے کسی اور مسلمان ملک کی پارلیمان میں ایسا ہو ا ہو تو بتائیے۔
پاکستان کے آرمی چیف نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کی ہے۔ یہ قدم علامتی ہی سہی مگر سوال یہ ہے اور کتنے اسلامی ملکوں نے ایسا علامتی پیغام دینے کی ہمت کی۔
افغانستان کی حکومت نے تو فلسطین کی حالیہ مزاحمت کو وہاں کا داخلئ مسلہ قرار دے ڈالا۔ حالانکہ یہ اسرائیل کا داخلی مسلہ نہیں ہے یہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے۔
باقی مسلم ممالک کا جو حال ہے بیان کا محتاج نہیں۔
آصف محمود