کتاب: حیاۃ الصحابہ ؓ
صحابۂ کرام کے بارے میں قرآنی آیات
عنوان
نبی کریم ﷺ اور صحابۂ کرام کے بارے میں قرآنی آیات
صحابۂ کرام کے بارے میں قرآنی آیات
عنوان
نبی کریم ﷺ اور صحابۂ کرام کے بارے میں قرآنی آیات
۔ {مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰـکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ ط وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْْئٍ عَلِیْمًاO}
محمد( ﷺ ) باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں پر، اور ہے اللہ سب چیزوں کو جاننے والا۔
۔ {یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO وَّدَاعِیًا اِلَی اللّٰہِ بِاِذْنِہٖ وَسِرَاجًا مُّنِیْرًاO}
اے نبی! ہم نے تجھ کو بھیجا احوال بتانے والا اور خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا اور بلانے والا اللہ کی طرف اس کے حکم سے اور چمکتا ہوا چراغ ۔
۔ {اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَتُعَزِّرُوْہُ وَتُوَقِّرُوْہُ ط وَتُسَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًاO}
ہم نے تجھ کو بھیجا احوال بتانے والا اور خوشی اور ڈر سنانے والاتاکہ تم لوگ یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر، اور اس کی مدد کرو، اور اس کی عظمت رکھو،اور اس کی پاکی بولتے رہو صبح اور شام ۔
۔ {اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًالا وَّلاَ تُسْئَلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِیْمِO}
بے شک ہم نے تجھ کو بھیجا ہے سچا دین دے کر ، خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا،ا ور تجھ سے پوچھ نہیں دوزخ میں رہنے والوں کی۔
۔ {اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا ط وَاِنْ مِّنْ اُمَّۃٍ اِلَّا خَلَا فِیْہَا نَذِیْرٌO}
ہم نے بھیجا ہے تجھ کو سچا دین دے کر خوشی اور ڈر سنانے والا، اورکوئی فرقہ نہیں جس میں نہیں ہوچکا کوئی ڈر سنانے والا ۔
۔ {وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا وَّلٰـکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَO}
اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو سارے لوگوں کے واسطے خوشی اور ڈر سنانے کو ،لیکن بہت لوگ نہیں سمجھتے۔
۔ { وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO}
اور تجھ کو ہم نے بھیجا یہی خوشی اور ڈر سنانے کے لیے۔
۔ {وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰـلَمِیْنَO}
اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو مہربانی کرکر جہاں کے لوگوں پر ۔
۔ {ہُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْہُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَ O}
اسی نے بھیجا اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر تاکہ اس کو غلبہ دے ہر دین پر اور پڑے برا مانیں مشرک۔
۔ {وَیَوْمَ نَبْعَثُ فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ شَہِیْدًا عَلَیْْہِمْ مِّنْ اَنْفُسِہِمْ وَجِئْنَا بِکَ شَہِیْدًا عَلٰی ہٰـؤُلَآئِط وَنَزَّلْنَا عَلَیْْکَ الْکِتٰبَ تِبْیَانًا لِّکُلِّ شَیْْئٍ وَّہُدًی وَّرَحْمَۃً وَّبُشْرٰی لِلْمُسْلِمِیْنَO}
اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا ان پر ان ہی کا اور تجھ کو لائیں بتلانے کو ان لوگوں پر ،اور اتاری ہم نے تجھ پر کتاب ، کھلا بیان ہر چیز کا اور ہدایت اور رحمت اور خوش خبری حکم ماننے والوں کے لیے۔
۔ {وَکَذٰلِکَ جَعَلْنٰـکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِ وَیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْْکُمْ شَہِیْدًا}
اور اسی طرح کیا ہم نے تم کو اُمت معتدل ،تاکہ ہو تم گواہ لوگوں پر اور ہو رسول تم پر گواہی دینے والا۔
۔ {قَدْ اَنزَلَ اللّٰہُ اِلَیْْکُمْ ذِکْرًا O رَّسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْْکُمْ اٰیٰتِ اللّٰہِ مُبَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّورِط وَمَنْ یُّؤْمِنْ بِاللّٰہِ وَیَعْمَلْ صَالِحًا یُّدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا اَبَدًاط قَدْ اَحْسَنَ اللّٰہُ لَہٗ رِزْقًا O}
بے شک اللہ نے اتاری ہے تم پر نصیحت ۔ رسول ہے جو پڑھ کر سناتا ہے تم کو اللہ کی آیتیں ، کھول کر سنانے والی تاکہ نکالے ان لوگوں کوجو کہ یقین لائے اور کیے بھلے کام اندھیروں سے اُجالے میں ، اورجو کوئی یقین لائے اللہ پر اور کرے کچھ بھلائی اس کو داخل کرے باغوں میں ، نیچے بہتی ہیں جن کے نہریں ، سدا، رہیں ان میں ہمیشہ، البتہ خوب دی اللہ نے اس کو روزی ۔
۔ {لَقَدْ مَنَّ اللّٰہُُ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْہِمْ رَسُوْلاً مِّنْ اَنْفُسِہِمْ یَتْلُوْا عَلَیْْہِمْ اٰیٰـتِہٖ وَیُزَکِّیْہِمْ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ ج وَاِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلاَلٍ مُّبِیْنٍO}
اللہ نے احسان کیا ایمان والوں پر جو بھیجا ان میں رسول ان ہی میں کا ، پڑھتا ہے اُن پر آیتیں اس کی ، اور پاک کرتا ہے ان کو (یعنی شرک وغیرہ سے)، اور سکھلاتا ہے اُن کو کتاب اور کام کی بات ،اور وہ پہلے سے صریح گمراہی میں تھے۔
۔ {کَمَا اَرْسَلْنَا فِیْکُمْ رَسُوْلاً مِّنْکُمْ یَتْلُوْا عَلَیْْکُمْ اٰیٰـتِنَا وَیُزَکِّیْکُمْ وَیُعَلِّمُکُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُعَلِّمُکُمْ مَّا لَمْ تَکُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَO فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْا لِیْ وَلاَ تَکْفُرُوْنَO}
جیسا کہ بھیجا ہم نے تم میں ر سول تم ہی میں کا، پڑھتا ہے تمہارے آگے آیتیں ہماری،اور پاک کرتا ہے تم کو ، اور سکھلاتا ہے تم کو کتاب اور اس کے اَسرار، اور سکھاتا ہے تم کو جو تم نہ جانتے تھے۔ سو تم یاد رکھو مجھ کو میں یاد رکھوں تم کو، اور احسان مانو میرا اور ناشکری مت کرو۔
۔ {لَقَدْ جَآئَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ O}
آیا ہے تمہارے پاس رسول تم میں کا، بھاری ہے اس پر جو تم کو تکلیف پہنچے، حریص ہے تمہاری بھلائی پر، ایمان والوں پر نہایت شفیق مہربان ہے۔
۔ {فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِِ لِنْتَ لَہُمْج وَلَوْ کُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِکَ ص فَاعْفُ عَنْہُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَہُمْ وَشَاوِرْہُمْ فِی الْاَمْرِج فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِِ ط اِنَّ اللّٰہََ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ O}
سو کچھ اللہ ہی کی رحمت ہے جوتو نرم دل مل گیا ان کو، اور اگر تو ہوتا تند خو، سخت دل تو متفرق ہوجاتے تیرے پاس سے، سو تو ان کو معاف کر اور ان کے واسطے بخشش مانگ، اور ان سے مشورہ لے کام میں ، پھر جب قصد کرچکا تو اس کام کا تو پھر بھروسہ کر اللہ پر، اللہ کو محبت ہے تو کل والوں سے۔
۔ {اِلاَّ تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُُ اِذْ اَخْرَجَہُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْْنِ اِذْ ہُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ لاَ تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰہََ مَعَنَاج فَاَنْزَلَ اللّٰہُُ سَکِیْنَتَہٗ عَلَیْْہِ وَاَیَّدَہٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْہَا وَجَعَلَ کَلِمَۃَ الَّذِیْنَ کَفَرُوا السُّفْلٰی ط وَکَلِمَۃُ اللّٰہِِ ہِیَ الْعُلْیَاط وَاللّٰہُُ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌO}
اگر تم نہ مدد کروگے رسول کی تو اس کی مدد کی ہے اللہ نے جس وقت اس کو نکالا تھا کافروں نے کہ وہ دوسرا تھا دو میں کا ، جب وہ دونوں تھے غار میں ، جب وہ کہہ رہا تھا اپنے رفیق سے: تو غم نہ کھا ، بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے، پھر اللہ نے اتاردی اپنی طرف سے اس پر تسکین اور اس کی مدد کو وہ فوجیں بھیجیں کہ تم نے نہیں دیکھیں ، اور نیچے ڈالی بات کافروں کی، اور اللہ کی بات ہمیشہ اوپر ہے، اور اللہ زبردست ہے حکمت والا۔
۔ {مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِط وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْْنَہُمْ تَرٰہُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰہِ وَرِضْوَانًاز سِیْمَاہُمْ فِیْ وُجُوْہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ط ذٰلِکَ مَثَلُہُمْ فِی التَّوْرٰۃِ ج وَمَثَلُہُمْ فِی الْاِنْجِیْلِج کَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰی عَلٰی سُوْقِہٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِہِمُ الْکُفَّارَط وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا O}
محمد ( ﷺ ) رسول اللہ کا ،اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں زور آور ہیں کافروں پر ، نرم دل ہیں آپس میں ، تو دیکھے ان کو رکوع میں اور سجدہ میں ڈھونڈتے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی خوشی، نشانی ان کی ان کے منہ پر ہے سجدہ کے اثر سے ، یہ شان ہے ان کی تو رات میں اور مثال ان کی انجیل میں ، جیسے کھیتی نے نکالا اپنا پٹھا، پھر اس کی کمر مضبوط کی، پھر موٹا ہوا، پھر کھڑا ہوگیا اپنی نال پر ،خوش لگتا ہے کھیتی والوں کو تاکہ جلائے ان سے جِی کافروں کا۔ وعدہ کیا ہے اللہ نے اُن سے جو یقین لائے ہیں اور کیے ہیں بھلے کام معافی اور بڑے ثواب کا۔
۔ {اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِندَہُمْ فِی التَّوْرٰۃِ وَالْاِنْجِیْلِز یَأْمُرُہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہٰـہُمْ عَنِ الْمُنکَرِ وَیُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْْہِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَیَضَعُ عَنْہُمْ اِصْرَہُمْ وَالْاَغْلٰلَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْْہِمْط فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِہٖ وَعَزَّرُوْہُ وَنَصَرُوْہُ وَاتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْ اُنْزِلَ مَعَہٗ اُولٰٓـئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ O}
وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں اس رسول کی جو نبی اُمی ہے، کہ جس کو پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس تو رات اور انجیل میں ، وہ حکم کرتا ہے اُن کو نیک کام کا اور منع کرتا ہے برے کام سے، اور حلال کرتا ہے اُن کے لیے سب پاک چیزیں ،اور حرام کرتا ہے ان پر ناپاک چیزیں ،اور اُتارتا ہے ان پر سے ان کے بوجھ اور وہ قیدیں جو اُن پر تھیں ، سو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کی رفاقت کی اور اس کی مدد کی اور تابع ہوئے اس نور کے جو اس کے ساتھ اُترا ہے، وہی لوگ پہنچے اپنی مراد کو۔