السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
پروفائل (یو آر ایل) سیٹ کریں

یو آر ایل (Uniform Resource Locator) حروف کی ایک خاص ترتیب کو کہا جاتا ہے جو انٹرنیٹ پر کسی وسیلہ (resource) سے تمیز کو یقینی بناتا ہے یا یوں کہ لیں کہ دوسرے حروف کی ترتیبات (URLs) سے الگ اور مخصوص ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی اپنے کام میں ماہر ہیں اور مجلس علمی فارم پر موجود ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح مجلس علمی پر اپنی پروفائل کو مئوثرترین بنا سکتے ہیں۔

۱۔ اپنے یو آر ایل کو اپنی مرضی سے سیٹ کریں: آپ کا یو آر ایل (یونیفارم ریسورس لوکیٹر) انٹرنیٹ پر آپ کے مجلس علمی پروفائل کا ایڈریس ہوتا ہے ، آپ نے اس ایڈریس کو انٹرنیٹ میں اس طرح سے سیٹ کرنا ہے کہ جب بھی کوئی کسی بھی سرچ انجن میں آپ کا نام لکھ کر آپ کو انٹرنیٹ پر ڈھونڈنے کی کوشش کرے تو اس تلاش میں آپ کی پروفائل سر فہرست ہو ، اس کے لئے اپنی مجلس علمی پروفائل کے ایڈٹ مینیو میں جائیں اور اپنی پروفائل پر لگی ہوئی تصویر کے نیچے لکھے ہوئے ( پروفائل (یو آر ایل) سیٹ کریں ) پر کلک کریں اس سے آپ اپنے یو آر ایل کے ایڈٹ مینیو میں پہنچ جائیں گے ، یہاں اگر آپ کا نام بہت عام ساہو جو شاید بہت سارے اور لوگوں کا بھی ہو تو یہاں اپنے نام کے ساتھ کوئی ایبریویشن جیسے آپ کا تعلق لاہور سے ہے تو LHRلکھ دیں تاکہ دوسروں سے آپ الگ نظر آئیں اور انٹرنیٹ پر اگر کوئی آپ کو ڈھونڈنے کی کو شش کرے تو لاہور سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں آپ سر فہرست ہوں۔

۲۔ اپنے کیرئیر کی مختصر وضاحت کریں: پروفائل بناتے ہوئے تعارف والے باکس میں اپنے بارے میں مختصر مگر جامع تحریر لکھیں جو کہ دس الفاظ سے لے کرچار ہزار الفاظ پر مشتمل ہو۔ یہاں ایسے کی ورڈز اور جملے لکھیں جو کہ آپ کے پیشے سے متعلقہ ہو ، نوکری کی جاب ڈسکرپشن میں ہو سکتے ہیں ، تاکہ اگر کوئی ادارہ اپنے کام سے متعلقہ لوگوں کو ڈھونڈرہا ہو تو ان کی ورڈز کے میچ ہونے کی صورت میں وہ آپ کی پروفائل تک آسانی سے پہنچ سکے۔مثال کے طورپر آپ کا میڈیا سے تعلق ہے اور آپ کا تجربہ بھی وسیع ہے ، اب اپنے تجربات کی روشنی میں انڈسٹری میں نئے آنے والے لوگوں کو ٹریننگ دینے کے خواہاں ہو تو آپ اپنی اس تعارفی سمری میں لکھئے کہ" i am interested in media training"

۳۔ اپنے گزشتہ تجربات کو بیان کریں : یہاں آپ کو موقع ملتا ہے کہ آپ آن لائن اپنے گزشتہ تجربات کی تفصیل لکھیں۔ یہاں لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ اپنی صرف حالیہ مصروفیت کے بارے میں لکھ دیتے ہیں اور پرانی مصروفیات کا ذکر نہیں کرتے۔ حقیقت ہے کہ یہ دقت طلب کام ہے لیکن آپ سکون سے بیٹھ کر اپنی سب سے پہلی مصروفیت سے لے کر حالیہ مصروفیات کو ایک ترتیب سے لکھیں۔ اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کو ترتیب دیں : جب اپنے تجربات اور تعلیمی کیرئیر کو بیان کر چکے ہیں ۔ مجلس علمی کسی بھی شخص کو یہ موقع دیتا ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کے بارے میں بتا سکے۔ جیسا کہ اگر آپ کا میڈیا پروڈکشن سے تعلق ہے اور تجربہ بھی ہے تو آپ اپنی فنی یا پیشہ وارانہ مہارتوں میں’’کاپی رائٹنگ‘‘ ’’پروفنگ‘‘ ’’نیوز رائٹنگ‘‘ ’’فیچر رائٹنگ‘‘ ’’ریسرچ‘‘ جیسی اور بھی کئی سکلز کا ذکر کر سکتے ہیں جو آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کو ان میں مہارت حاصل ہے۔

نیچے دیئے گئے سکرین شاٹ کی مدد سے آپ اپنے پروفائل یو آر ایل کو اپنی مرضی سے سیٹ کرسکتے ہیں ۔

پہلے سکرین شاٹ کی مدد سے آگے بڑھیں
Picsart_23-10-21_13-47-25-332.jpg

دوسرے سکرین شاٹ کی مدد حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھیں ، ایسا نام درج کریں جو آپ چاہتے ہیں کہ لوگ اس ایڈریس کے ذریعے آپ کی پروفائل تک پہنچیں۔
Picsart_23-10-21_13-49-39-326.jpg

تیسرے سکرین شاٹ کی مدد حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھیں ، یو آر ایل لکھنے کے بعد محفوظ کریں پر کلک کریں ، آپ کا پروفائل ایڈریس سیٹ ہوگیا ، اب آپ اس لنک کو کاپی کرکے کہیں بھی پیسٹ کریں ، یوزر آپ کی پروفائل تک براہ راست پہنچ سکے گا۔
Picsart_23-10-21_13-56-03-066.jpg

آپ کا یو آر ایل سیٹ ہوگیا ہے ، اب آپ اسے کاپی کرکے ، فیس بک ، ٹویٹر ، وٹس ایپ ، یا انسٹا گرام کہیں پر بھی لنک کرسکتے ہیں ۔ کوئی بھی اس لنک کے ذریعے آپ کی ویب سائٹ پر براہ راست پہنچ سکتا ہے۔ سکرین شاٹ دیکھیں ۔ لنک کاپی کرنے کے لیے گوگل یا دیگر کسی بھی براؤزر کو استعمال کریں ۔
Screenshot_20231021_135750_Chrome.jpg

اگر آپ نے مجلس علمی موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ نہیں کی تو ابھی نیچے دیئے گئے سکرین شاٹ کی مدد سے مجلس علمی موبائل اپلیکیشن آسانی سے انسٹال کریں ، یہ اپلیکیشن آپ کے موبائل کی سٹوریج یا (جگہ) بلکل بھی نہیں لے گا ، کیونکہ یہ Web App ہے، اور ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد آپ کو بار بار اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی بلکل بھی ضرورت نہیں ہوگی
Picsart_23-10-21_14-43-43-217.jpg
نوٹ
ایک بار یو آر ایل سیٹ کرنے کے بعد دوبارہ یو آر ایل تبدیل کرنے کے لئے کم سے کم 15 (پندرہ) دن تک انتظار کرنا ہوگا ، وارننگ وینڈو میں آپ کو تبدیل کرنے کا ٹائم اور تاریخ بتا یا جائے گا۔
 
آخری بار ترمیم:
Top