یہود کی چالیس بیماریاں
حضرت مولانا مسعود ازہر
حضرت مولانا مسعود ازہر
قرآن مجید نہ تو قصوں کی کتاب ہے اور نہ کوئی تاریخی دستاویز، نہ وه کسی شخصیت کی سوانح حیات ہے، اور نہ ہی کسی قوم کی تاریخ ، بلکہ قرآن مجید تو حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کے عہد مبارک سے لیکر تاقیامت تک کے انسانوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے نازل ہوا ہے۔ اس لئےاس میں جو قصے بیان ہوئے ہیں انکا مقصد بھی انسانوں کی ہدایت ہے اور اس میں مختلف قوموں کا تذکره بھی اسی غرض سے کیا گیا ہے،چنانچہ انسانوں کو یہ سمجھانے کےلئے کہ: قومیں عروج سے زوال کی طرف کیوں اور کیسے لڑهکتی ہیں؟ اور افراد پر اللہ کی رحمت برستے برستے کیوں رک جاتی ہے اور اسکی جگہ اللہ تعالی کا غضب کیوں برسنے لگتا ہے؟ اور معزز انسان یکایک ذلیل اور مضبوط انسان یکایک دوسروں کے محتاج کس طرح بنتے جاتےہیں؟ قرآن مجید نےاسکے لئے جس قوم کو سب سے زیاده بطور مثال پیش فرمایا ہے وه ہے قوم یہود ، جن پر اللہ تعالی کی رحمت کا اندازه اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالی نے ان میں حضرت موسی ؑ سےلیکر حضرت عیسی ؑ تک ایک قول کے مطابق ستر ہزار اور ایک قول کےمطابق چار ہزار انبیاء کرام مبعوث فرمائے۔ یعنی توریت جیسی عظیم الشان کتاب اورپھر اس کتاب کی تبلیغ کےلئے ہزاروں انبیاء کا تسلسل ، اور پھر اسی قوم پر اللہ تعالی کے غضب کا اندازه اس بات سے لگائیں کہ اللہ تعالی نے بیٹھے بٹھائے انکے ہزاروں افراد کی شکلیں مسخ کردیں اور انہیں سور اور بندر بناکر ہلاک کردیا۔ یہود جب تک احکام الہی کےتابع رہے اس وقت تک اللہ تعالی کی محبت اور نصرت کے وه مستحق رہے ، لیکن جب یہودیت نے اپنا رخ بدلا اوروه شیطانیت اور طاغوتیت کا دوسرا نام بن گئی تو پھر وہی یہودی جو"احباءالله" تھے "مغضوب علیہم" بن گئے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی نےجگہ جگہ مسلمانوں کو یہودیوں کے امراض یعنی یہودیت سےبچنے کی تلقین فرمائی ہے ، اور تو اور ان یہود ونصاری کےساتھ دوستی اور گہرے تعلقات رکھنے سے بھی منع فرمایا ہے اور ساتھ ساتھ یہ تنبیہ بھی فرمادی کہ یہود و نصاری کی ہمیشہ یہی کوشش رہے گی کہ وه شیطان کی بنائی ہوئی یہودیت اور نصرانیت کےامراض تم میں پھیلادیں اور تمہیں بھی غضب الہی میں اپنا شریک و سہیم بنالیں۔ زیر تبصرہ کتاب "یہود کی چالیس بیماریاں" پاکستان کی معروف جہادی تنظیم جیش محمد کے امیر مولانامحمد مسعود ازہر کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے یہود کی ان بیماریوں کا تذکرہ کیا ہے جن کی بنیاد پر وہ احباء اللہ کے بلند مقام سے گر کر مغضوب علیھم کی گہرائیوں میں جا گرے۔اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو یہود کی ان بیماریوں سے محفوظ فرمائے۔آمین(راسخ)
نوٹ
کوئی بھی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں
کوئی بھی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں
یہ کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے
یہاں کلک کریں