السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

جواھر الرشید : مفتی اعظم حضرت اقدس مفتی رشید احمد صاحبؒ

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
کتاب : جواھر الرشید
قطب الارشاد مفتی اعظم حضرت اقدس مفتی رشید احمد صاحب لدھیانوی رحمہ اللہ تعالٰی
کی جواہر الرشید کی مکمل تمام 11 جلدیں



✍️برے ماحول میں بھی دیندار بننے کا بہت ہی آسان نسخہ✍️

ارشاد !
جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے لیے دین پر چلنا بہت مشکل ہے، ایسے ماحول میں رہتے ہوۓ ہر گناہ سے بچ نکلنا ہمارے بس کی بات نہیں ، انہیں ایک آسان سا نسخہ بتاتا ہوں بہت ہی آسان کوئی محنت نہیں کرنا پڑے گی، نہ ہی کسی وقت کی تعیین ہے نہ وضو وغیرہ کی کوئی قید ـ
غرض بالکل ہی سہل نسخہ ہے ذرا تجربہ کرکے دیکھ لیجیے۔

نسخہ یہ ہے !
”کوئی ساوقت لے لیجیے، لیٹتے وقت رات کو کرسکیں تو زیادہ مناسب ہے، چند منٹ فارغ کرکے یکسوئی سے ان تمام گناہوں کو ذہن میں لائیں جنہیں ترک کرنا مشکل سمجھتے ہیں ، اور معاشره و ماحول کے سامنے خود کو بے بس اور مجبور سمجھتے ہیں، ان تمام گناہوں کا تصوّر کر لیجیے:
جیسے بے پردگی،
ڈاڑھی منڈانا یا کترانا،
بینک ،انشورنس وغیرہ حرام آمدنی والوں سے لین دین،
تصویر اور ٹی وی کی لعنت وغیرہ وغیرہ،
ان گناہوں سے خصوصاً اور باقی تمام گناہوں سے عموماً توبہ و استغفار کیجیے،
دل میں ندامت پیدا کیجیے۔

پھر یوں دعاء کیجیے !
یا اللہ !
میں عاجز ہوں،
کمزور اور بے بس ہوں،
معاشرہ اور نفس و شیطان غالب ہیں میں ان کے مقابلے میں بالکل بزدل اور بہت ہی کمزور ہوں ۔
تو کمزوروں کی دستگیری کرنے والا ہے،
بس تو ہی مجھ ضعیف و ناتواں کی دستگیری فرما۔
اپنے فضل و کرم سے مجھے ہمت عطا فرما کہ تمام گناہوں کو چھوڑ دوں،
اس معاشرہ کا مقابلہ کر سکوں،
یا اللہ!
تو ہی مدد فرما،
تیری مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ـ

یہ کام بلا تأخیر شروع کر دیجیے،
خواہ دل چاہے یا نہ چاہے،
اس پر دل آمادہ ہو یا نہ ہو،
اگر دل ساتھ نہ دے تو زبان تو کہیں نہیں گئی، صرف زبان ہی سے یہ کلمات دھرا لیجیے، رفتہ رفتہ دل میں بھی اتر جائیں گے۔

ابھی تو ایک دو منٹ سے ابتداء کیجیے،
پھر جب مزا آگیا،
چاٹ لگ گئی،
تو منٹوں کی تحدید ختم ہوجائے گی،
گھنٹوں لگے رہیں گے،
تو بھی سیری نہ ہوگی ـ
(ان شاء اللہ)

جواہر الرشید جلد۱ صفحہ ۸۷-۸۸

نوٹ
کوئی بھی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں
یہ کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے مطلوبہ جلد پر کلک کریں 👇
 
آخری بار ترمیم:
Top