السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے
♦️ *رسولِ اکرمﷺ کی دسویں زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف* ♦️

٭ 1️⃣0️⃣🔷 *ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہؓ (رملہ) بنت ابوسفیانؓ* 🔷

🔶 *نام ونسب*
ام حبیبہؓ (رملہ) بنت ابوسفیانؓ

🔷 *کنیت*
ام حبیبہؓ

🔷 *خاندان*
قریش

🔶 *ترتیب*
نبی ﷺ کی بیویوں میں دسویں نمبر پر ہیں

🔶 *نوعیت*
متوفی عنہا زوجہا (بیوہ ) ۔
پہلے ان کا نکاح زینبؓ بنت جحش کے بھائی عبید اللہ بن جحش سے ہوا تھا ، انہی کے ساتھ وہ ہجرت کر کے حبشہ چلی گئی تھیں، حبشہ پہنچنے کے بعد عبید اللہ بن جحش نے عیسائی مذہب قبول کرلیا اور اپنی بیوی ام حبیبہؓ کو بھی عیسائیت قبول کرنے کی دعوت دی لیکن ام حبیبہؓ نے عیسائیت قبول کرنے سے انکار کردیا، اس کے بعد حبشہ ہی کے اندر عبید اللہ بن جحش کا انتقال ہوگیا۔
جب ام حبیبہؓ کا نکاح رسول اللہ ﷺ سے ہوا اس وقت ام حبیبہؓ حبشہ ہی میں تھیں ، ام حبیبہؓ کا نکاح رسول اللہ ﷺ سے اصحمہ نجاشی نے کرایا تھا ، جبکہ رسول اللہ ﷺ نے ام حبیبہؓ کے پاس کچھ بھی نہیں بھیجا تھا ، اور رسول اللہﷺ کی بیویوں کا مہر چار سو درہم تھا ۔
✍المعجم الکبیر للطبرانی: 401
✍مسند احمد حدیث: 27408
میں اس بات کی مزید وضاحت موجود ہے کہ اصحمہ نجاشی نے جب ام حبیبہؓ کا نکاح رسول اللہ ﷺ سے کرایا اس وقت ان کو اپنی طرف سے چار ہزار درہم بطور مہر عطا فرمایا

🔷 *تاریخ پیدائش*
پیدائش 594ء مکہ مکرمہ

🔶 *تاریخ وفات*
666ء مدینہ منورہ

🔷 *عمر*
70 یا 71 سال

🔷 *اولاد*
نبی ﷺ سے ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی ، البتہ پہلے شوہر عبید اللہ بن جحش سے آپؓ کے یہاں ایک لڑکا عبد اللہ اور ایک لڑکی حبیبہ تھی۔ اسی بیٹی حبیبہ کی وجہ سے آپ کی کنیت ام حبیبہؓ پڑ گئی

🔶 *بھائیوں کے نام*
1️⃣معاویہؓ بن ابی سفیانؓ 2️⃣یزیدؓ بن ابی سفیانؓ

🖋 حافظ محمد عبداللہ
Xheikh Xaab
 
Top