السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم : مولانا محمد ادریس کاندھلوی

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
مولانا محمد ادریس کاندھلوی کی تصنیف کردہ کتاب ’’سیرت مصطفیٰ ﷺ‘‘ بڑی علمی انداز میں لکھی گئی ہے یہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے

’’اس دور میں اگرچہ سیرت نبوی پر چھوٹی اور بڑی بہت سی کتابیں لکھی گئیں اور لکھی جا رہی ہیں لیکن ان کے مؤلفین اور مصنفین زیادہ تر فلسفہ جدیدہ اور یورپ کے فلاسفروں سے اس قدر مرعوب اور خوفزدہ ہیں کہ یہ چاہتے ہیں کہ آیات اور احادیث کو توڑ موڑ کر کسی طرح فلسفہ اور سائنس کے مطابق کر دیں اور انگریزی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو یہ باور کرا دیں کہ عباد با اللہ آنحضرت ﷺ کا کوئی فعل اور کوئی فعل مغربی تہذیب وتمدن اور موجودہ فلسفہ اور سائنس کے خلاف نہ تھا۔ اس لیے اس ناچیز نے یہ ارادہ کیا کہ سیرت میں ایک ایسی کتاب لکھی جائے جس میں اگر ایک طرف غیر مستند اور غیر معتبر روایات سے پرہیز کیا جائے تو دوسری طرف کسی ڈاکٹر یا فلاسفر سے گھبرا کر نہ کسی روایت کو چھپایا جائے اور نہ کسی حدیث میں ان کی خاطر سے کوئی تاویل کی جائے اور نہ راویوں پر جرح کر کے اس حدیث کو غیر معتبر بنانے کی کوشش کی جائے۔ اس ناچیز کا مسلک یہ ہے جو آپ کے سامنے پیش کر دیا۔‘‘


مصنف نے اپنی کتاب کا بنیادی ماخذ حدیث کو قرار دیا ہے اور کوشش کی ہے کہ سیرت کا تمام تر ذخیرہ حدیث نبویﷺ سے حاصل کیا جائے۔


سیرت مصطفیٰﷺ اگرچہ اردو زبان میں ہے اور اردو میں سیرت کی جو کتابیں لکھی گئی ہیں ان کا اسلوب اور انداز بیان عربی میں لکھی جانے والی کتب سیرت سے بہت مختلف ہے لیکن زیر نظر کتاب کا انداز بیان اور بطور خاص طرز استدلال تقریباً وہی ہے جو عربی میں لکھی جانے والی امہات کتب سیرت کا ہے۔


’’ میں نے اپنی کتاب میں محدثین حضرات کے اصول اور طرز استدلال سے سرتابی نہیں کی۔‘‘


بعض مقامات کی توضیح وتشریح بہت واضح انداز میں کی ہے۔ جن کے بارے میں بعض سیرت نگار خاموش نظر آتے ہیں مثلاً شق صدر کا واقعہ جس پر کئی سیرت نگاروں کے وضاحت طلب گفتگو نہیں کی۔ مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحب نے اس واقعہ کو کھول کر روایات صحیحہ کی روشنی میں بیان کیا ہے۔


سیرت مصطفیٰ کومولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحب نے ایک واضح نقطہ نظر سے پیش کیا اور نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ کے تمام حقائق و واقعات کو معتبر احادیث کی روشنی میں مرتب کیا ہے اور غیر مستند اور غیر معتبر روایات سے پرہیز کیا ہے۔


نوٹ
کوئی بھی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں
یہ کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے مطلوبہ جلد پر کلک کریں
 
انتباہی پیغام: (مجلس علمی) فارم (ویب سائٹ) کے علاوہ کسی بھی قسم کا (لنک) (یو آر ایل) لکنھے کی اجازت نہیں ہے۔ شکریہ
 
Top