مجلس علمی اکاؤنٹ ویری فائی کرانے کے خواہش مند صارفین کے لیے خوشخبری
مجلس علمی پر ویری فکیشن کے عمل کا آج سے آغاز ہوگیا، اگر آپ بھی اپنے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل نمایاں اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔
کسی بھی اکاؤنٹ کی ویری فکیشن کے لیے مستند، نمایاں اور متحرک ہونا بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے۔
مجلس علمی پالیسی کے تحت اکاؤنٹ غیر متحرک اور نامکمل ہونے کی صورت میں بلیو ٹک ہٹا بھی دیا جائے گا۔
ویری فکیشن کے لیے مستند ہونے کی جانچ کی جائے گی۔ ہمیں کسی بھی درخواست کو مسترد کرنے کا بھی پورا اختیار حاصل ہوگا۔
روزانہ کی بنیاد پر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین کو متحرک سمجھا جائے گا، اور انہیں ہی اس عمل کا حصہ بنایا جائے گا، ویری فکیشن کے لیے صارف کو پروفائل فوٹو لگانا لازمی ہوگا۔ (خواتین کے لیے یہ شرط لازمی نہیں) اکاؤنٹ کا تصدیق شدہ ای میل ایڈریس سے منسلک ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ اکاؤنٹ ایک ماہ کے دوران کسی پابندی کی زد میں نہ آیا ہو۔
کن شخصیات کا اکاؤنٹ جلد از جلد ویری فائی ہوگا؟
مدارس ، مساجد کی انتظامیہ ، عالم ، مفتی ، قاری ، اسکول ، کالج ، یونیورسٹی کی انتظامیہ ، میڈیا ادارے، صحافی، کالم نگار ، مصنف ، بلاگر ، لکھاری ، نئے لکھاری ، سماجی کارکنان اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کرواسکیں گے۔
ویری فکیشن کی درخواست ہمیں کسی بھی وقت رابطہ فارم کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ ویری فکیشن کا عمل مکمل ہونے میں 24 گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔
آخری بار ترمیم: