السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبرز کو ویب سائٹ تک رسائی محدود ہے

میمونہ نعمان بنت محمد ہارون انصاری ریاض کے قلم سے بتوفیق پروردگار لکھی جانے والی ایک حمدِ باری تعالی۔

میری یہ حمد پاکستان کے اخبار میں کچھ دنوں پہلے شائع ہوئی جو پروردگار کی بارگاہ میں قبولیت کی دعا کے ساتھ یہاں پیشِ خدمت ہے۔
دعائے دلِ ناکارہ"

تیری جستجو میری آرزو
تیرا خیال میرے کو بکو
خیال میں تیری ذات کے
میں گرد کعبہ کے گھوم لوں
طواف تیری ذات کا
جنوں خیالات کا
میرے ہر خیال کا رنگ تو

میرے دل کی دھڑکن ہے ڈھنگ تو
مجھے اپنے رنگ میں ڈھال دے
مجھے اپنے پیاروں کی چال دے
میرے دل سے گناہ نکال دے
تقوی کی ایسی ڈھال دے
مجھے گردشوں سے نکال دے
میری گرتی ہستی سنبھال دے
مجھے ایسا طرز کلام دے
جذبوں کو لفظوں میں ڈھال دے
گردِ رہِ حیات میں کہیں دھول ہو نہ جاؤ ں
اپنی ذات کے طواف میں کہیں بھول ہو نا جاؤں
میری زندگی کو ثبات دے
مجھے اپنے غم کی حیات دے
تیری رضا جو کہیے صبا
میں اس کو ہونٹوں سے چوم لوں
خیال میں تیرے طواف کے
میں گرد کعبہ کے گھوم لوں
تیرا درد میری دوا بنے
تیرا وصل میری قبا بنے
مجھے اپنے رنگ میں ڈھال دے
مجھے اپنی ڈھال میں پال دے
زمیں سے آسمان تک چراغ پر چراغ دے
ان چراغوں میں روشنی میرے لہو ہْے دل سے ہو
مجھے لا الہٰ کی ڈھال دیے
الااللہ کی چال دے
مجھے اپنے رنگ میں ڈھال دے
میری گرتی ہستی سنبھال دے
کلام:
میمونہ نعمان بنت محمد ہارون انصاری
 
Top