السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبرز کو ویب سائٹ تک رسائی محدود ہے

محسنِ اسلام حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ہدیہ کیجے

بنت عبد الحق 🕋

رجسٹرڈ ممبر
یکم محرم الحرام
محسنِ اسلام حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو
ہدیہ کیجے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو شخص دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر فرماتا ہے۔

آج یکم محرم الحرام کے موقع پر آئیے، اسلام کے عظیم محسن، امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ہدیۂ عقیدت پیش کریں اور دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر ایک محل انھیں ھدیہ کریں۔

یہ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے مکہ مکرمہ میں اسلام قبول کرنے کے بعد رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے ہر مرحلے میں کامل وفاداری، جانثاری اور اطاعت کا حق ادا کیا۔ اور جب محبوبِ خدا ﷺ دنیا سے پردہ فرما گئے تو پیوند لگے لباس والے اس عظیم خلیفہ نے عدل، تقویٰ اور جہاد کے ذریعے دینِ اسلام کو لاکھوں مربع میل تک پھیلا دیا۔

سورۂ اخلاص دس مرتبہ پڑھ لیں:

قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ۝
اللّٰهُ الصَّمَدُ ۝
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ۝
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ ۝


جو شخص خلیفہ راشد، مراد رسول، انتخاب الہی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو جنت کا محل ھدیہ کرے گا قوی امید ہے وہ خود جنت سے محروم نہیں رہے گا۔ ان شاءاللہ تعالیٰ
علوی عفی عنہ copied post
 
Top