السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبرز کو ویب سائٹ تک رسائی محدود ہے

بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ کی ایک زرین نصیحت ۔۔ دینی کام کرنے والوں کے لئے

*بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ کی ایک زرین نصیحت ۔۔ دینی کام کرنے والوں کے لئے*

مولانا منظور نعمانی صاحب لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ
میں نے عرض کیا:
” حضرت فلاں دن ممبئ کے حافظ علی بہادر خان صاحب جو تشریف لائے تھے وہ الحمدللہ بہت متاثر ہوکر گئے اور انہوں نے اخبار میں ہمارے کام کے متعلق چند مضامین لکھے جن میں کام کی عظمت اور اہمیت کا انہوں نے اعتراف کیا اور معلوم ہوتا ہے کہ خوب سمجھا ہے، اگر ارشاد ہو تو ان میں سے ایک آدھ مضمون سنا دوں ؟ “

فرمایا: " مولوی صاحب جو کام ہوگیا اس کا کیا ذکر کرنا ہے ، بس یہ دیکھو کہ جو ہم کو کرنا ہے اس میں کیا رہ گیا ہے، اور جو کچھ کیا جاچکا ہے اس میں کتنی اور کیسی کیسی کوتاہیاں ہوئیں، اخلاص میں کتنی کمی رہی ، اللہ تعالی کے امر کی عظمت کے دھیان میں کتنا قصور ہوا، آداب عمل کے تفقد میں اور اسوہ نبوی کے اتباع کہ کوشش میں کتنا نقصان رہا؟ مولوی صاحب! ان امور کے بغیر پچھلے کام کا ذکر مذاکرہ اور اس پر خوش ہونا ایسا ہے جیسا راستہ چلنے والا مسافر کھڑا ہوکر پیچھے کی طرف دیکھنے لگے اور خوش ہونے لگے ۔ پچھلے کام کی صرف کوتاہیاں تلاش کرو اور ان کی تلافی کی فکر کرو اور آئیندہ کے لئے سوچو کہ کیا کر نا ہے۔ یہ مت دیکھو کہ ایک شخص نے ہماری بات سمجھ لی اور اعتراف کرلیا بلکہ اس پہ غور کرو کہ ایسے کتنے لاکھ اور کتنے کروڑ باقی ہیں جن کو ہم ابھی اللہ کی بات پہنچا بھی نہیں سکے ہیں اور کتنے ہیں جو واقفیت اور اعتراف کے بعد بھی ہماری کوششوں کی کمی کی وجہ سے عمل پر نہیں پڑے ہیں"۔

ملفوظات۔ 136
 
Top