السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

ہم جس دور میں داخل ہوچکے ہیں وہاں ...!

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
ہم جس دور میں داخل ہوچکے ہیں وہاں

● ڈوبنے والے زیادہ ہیں، بچانے والے کم ہیں
● دھکا دینے والے زیادہ ہیں، سنبھالنے والے کم ہیں
● گمراہ کرنے والے زیادہ ہیں، راہ راست دکھانے والے کم ہیں
● نفرتیں بانٹنے والے زیادہ ہیں، محبتیں دینے والے کم ہیں


⬅️ خوش نصیبی ہے آپکی کہ،

اگر آپکے ہاتھوں میں رب العزت نے اتنی مضبوطی دی ہے کہ آپ کسی ڈوبتے ہوئے کو سہارا دے سکتے ہیں تو ضرور آگے بڑھ کر اسکو سہارا دیں۔۔۔


⬅️ مگر ایسا کرتے ہوئے یہ 3 نیتیں اختیار کریں کہ،

1) اسکی عزت نفس کو کبھی مجروح نہ کریں اور ہر صورت میں اسکی سفید پوشی کا پردہ برقرار رکھیں،

2) اس سے کبھی اپنی تعریف و توصیف سننے کی خواہش نہ رکھیں،

3) اسکا اجر خالص اللہ رب العزت کی بارگاہ سے طلب کریں کہ اس سے بڑھ کر بھلا کون تمہاری نیکی کا انعام دینے والا ہے۔۔۔!!!
 
Top