السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

ایران کا اسرائیل سے شدید انتقام

ابو محمد

رجسٹرڈ ممبر
ایران کا اسرائیل سے شدید انتقام


درجنوں میزائل اور ڈرون طیاروں سے بیک وقت حملہ۔ چونکہ حملے سے پہلے ہی اعلان کرکے اس،رائیل کو بتا دیا تھا۔ اس لئے 99 فیصد میزائل ناکارہ بنا دیئے گئے۔ جبکہ زیادہ تر ڈرون طیارے ابھی راستے میں ہیں اور بعض ابھی پہنچنے لگے ہیں، انہیں بھی اس،رائیلی حدود میں داخل ہوتے ہی نہایت سہولت کے ساتھ گرایا جارہا ہے۔ اس "خوفناک" حملے میں ابھی تک ایک اس،رائیلی شہری کے "شدید" زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ باقی رامون ایئر پورٹ جسے خاص ہدف بنایا گیا ہے، وہاں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایران نے واشنگٹن کو مطلع کردیا ہے کہ ہمارا انتقام مکمل ہو چکا ہے۔ باقی ابھی اس،رائیل میں رات ہی ہے۔ دن کے اجالے میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ میں تباہی اور آگ لگنے کی جو تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، وہ سب فیک ہیں۔ حتی کہ "ایران العربیہ" کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کی تصویر اس،رائیل تباہ کے کیپشن کے ساتھ پیش کررہا ہے۔ جبکہ اس،رائیلی فضا میں پھٹتے میزائلوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اکثر غز،ہ سے داغے جانے والے راکٹوں کی ہیں۔

ضیا چترالی
 
Top