السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

فتویٰ : جواب فیس بک کے استعمال کا حکم

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر

فیس بک کے استعمال کا حکم


سوال​


فیس بک کا استعمال کرنا جائز ہے؟ اگر نہیں تو کیوں؟ سنا ہے کہ اس کا نفع یہودیوں کو ہوتا ہے جو اسلام کو نقصان پہنچاتے ہیں؟

جواب​


فیس بک کے استعمال میں اکثر و بیش تر جان دار اور نامحرم کی تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں، اور اس میں مشغولیت سے عام طور پر قیمتی اوقات کا ضیاع بھی ہوتا ہے، مزید یہ کہ فیس بک ہرکس وناکس کواظہارِخیال کی آزادی کا پلیٹ فارم فراہم کرتاہے، جس میں باطل عقائد ونظریات والےلوگ کم زور اہلِ ایمان کے ایمان پرڈاکا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، بلکہ اس کے لیے باقاعدہ منظم کام بھی کررہے ہیں؛ اس لیے احتیاط اسی میں ہے کہ ایسے تالاب میں کودنےسے اجتناب کیا جائے جہاں خود کےڈوبنےکاخدشہ ہو۔ ہاں اگر کوئی شخص اپنے ایمان اورعقائدمیں اس قدر مضبوط ہو کہ دوسروں سے متاثر ہونے کے بجائے دوسروں کےلیےہدایت وراہ نمائی کا ذریعہ بن سکتاہو یا اسلام اورمسلمانوں کا مناسب دفاع کرسکتا ہو توحدودِ شرع میں رہتے ہوئے فیس بک یااس جیسا کوئی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی۔
خلاصہ یہ ہے کہ بلاضرورت اس کا استعمال نہ کیا جائے، اگر ضرورت ہو یا دینی اشاعت وغیرہ کے لیے یہ پروگرام استعمال کرنا ناگزیر ہو تو شرعی حدود میں رہ کر جان دار کی تصاویر شئیر کیے بغیر اس کے استعمال کی اجازت ہے، لیکن حتی الامکان جان دار کی تصاویر دیکھنے سے بھی احتیاط کی جائے۔
باقی عام حالات میں جائز حدود میں ٹیکنالوجی کا استعمال نیز دنیاوی ضرورت کے امور میں غیر مسلموں کی بنائی ہوئی چیزوں کا استعمال جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201284
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
Top