بنت عبد الحق اسلام آباد
رجسٹرڈ ممبر
١-"جب لگی مجھ کو زندگی میں کبھی ٹھوکر - جان گیا کہ خلاصی دیگا مجھ کو مالک بحر و بر - مشکل تھی بڑی تکلیف دہ و طویل مگر- یقیں تھا میرا رب قادر مطلق پر!" ٢-"تیری محبت کا بیمار ہوں،ایک پرانا مریض ہوں - نہیں طلب دنیا کی،بس تیری محبت کا حریص ہوں" 'الہی رحم کر،مجھ پہ تو پردہ ستاری کا کر - اظہار میرے حال پررب! شان غفاری کا کر - ٣-تجھ پر ہی میرا بھروسہ ہے اے مالک مرے ! اس بندہ ناگفتہ کے ساتھ معاملہ، شان رحمانی کا کر " ٤-"بھلا کیوں گھبراؤں جب ہمراہ میرے رب ہے کہ ٹوٹا ہوا چور دل رب کا مسکن ہے! یقین میرا اس پر،امید جڑی اس سے ہے قول حق سامنے رب کا لا تحزن ہے!" ٥-"جب لیا نام تیرا،زباں پر مٹھاس ابھر آئی - دل ،سرور و لذت سے بھرا،آنکھ بھر آئی - روح میں چھپی عشق کی پیاس ابھر آئی - "تھی ایک چوٹ پرانی جو ابھر آئی" ٦-زمانے کی بے رحم موجوں و آندھیوں نے کہیں کا نہ چھوڑا- تھام لے ہاتھ میرا،تو نے پہلے بھی تو کبھی نہ چھوڑا"

آخری بار ترمیم: