السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی کی جانب سے تمام چاہنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الفطر مبارک
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

"فلسطیں کی خونی زمیں تمہیں بلاتی ہے !!"🩸🥀

اٹھو جوانو کیا غیرت ا ب بھی نہ جاگی ہے؟
فلسطیں کی خونی زمیں تمہیں بلاتی ہے
باوجود کہ وہاں کے ظلم سے آگاہی ہے
پر نہ مغموم ہو نہ ہی تم کو آزروگی ہے
مدد کو تمہاری ماں اقصی پکارتی ہے
تمھارے انتظار میں ہر گلی تکتی ہے
ہر سو جاری یہ گولیاں بمباری ہے
ہر سمت یہ پھیلا کرب ہے ، ا شکباری ہے
مسلمانو ں پر جاری ظلم کی آندھی ہے
ہر آدمی ہے سوگوار، پھیلی اداسی ہے
مدد کو تمہاری ماں اقصی پکارتی ہے
تمھارے انتظار میں ہر گلی تکتی ہے
بھوکی روتی تمہاری بہن سسکتی ہے
کھانے کو روٹی ہے نہ پینے کو چسکی ہے
کہیں روتاہے بچہ کہیں ماں بلکتی ہے
ہر جانب غم کی فضا ہے تو ہوا بھی ماتمی ہے
مدد کو تمہاری ماں اقصی پکارتی ہے
تمھارے انتظار میں ہر گلی تکتی ہے
شایدکہ کہیں سے آڑی آگئی ہے
ہے تو فقط مایوسی ہے دیکھتی
اٹھو جوانو کیا غیرت ا ب بھی نہ جاگی ہے
فلسطیں کی خونی زمیں تمہیں بلاتی ہے
مدد کو تمہاری ماں اقصی پکارتی ہے
تمھارے انتظار میں ہر گلی تکتی ہے

دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیے.......🤲"اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرما۔ اے اللہ ان کی سامنے سے، پیچھے سے اور دائیں بائیں سے حفاظت فرما۔ اے اللہ تو فلسطینیوں کا حامی، مددگار، محافظ اور وکیل بن جا اور ان کا بھی جو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اے اللہ ہم پناہ مانگتے ہیں کہ وہ مظلوم ظالموں کے ہاتھوں قتل نہ ہو جائیں۔"
 
آخری بار ترمیم:
Top