السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

حیاۃ الصحابہ ؓ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
کتاب: حیاۃ الصحابہ ؓ
نبی کریم ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات
عنوان
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات

بِسْمِ ا للّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
۔ {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَO الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِO اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُO اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ O صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْلا غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَO}
سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو پالنے والا سارے جہاں کا ۔ بے حد مہربان، نہایت رحم والا۔ مالک روزِ جزا کا۔ تیری ہی ہم بندگی کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔ بتلا ہم کو راہ سیدھی ۔راہ اُن لوگوں کی جن پر تونے فضل فرمایا، جن پر نہ تیرا غصہ ہوا اور نہ وہ گم راہ ہوئے۔
۔ {اِنَّ اللّٰہَ رَبِّیْ وَرَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْہُ ط ہٰـذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌO}
بے شک اللہ ہے رب میرا اور رب تمہارا سو اس کی بندگی کرو، یہی راہ سیدھی ہے۔
۔{قُلْ اِنَّنِیْ ہَدٰنِیْ رَبِّیْ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ج دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّۃَ اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفاًج وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ O قُلْ اِنَّ صَلاَ تِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَO لاَ شَرِیْکَ لَہٗ ج وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ O}
تو کہہ دے! مجھ کوسجھائی میرے ربّ نے راہ سیدھی ، دین صحیح ملّت ابراہیم کی جو ایک ہی طرف کا تھا اور نہ تھا شرک والوں میں ۔ تو کہہ کہ میری نماز اور میری قربانی اورمیرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لیے ہے جو پالنے والا سارے جہاں کا ہے۔ کوئی نہیں اس کا شریک ،اور یہی مجھ کو حکم ہوا اور میں سب سے پہلے فرماں بردار ہوں ۔
۔ {قُلْ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِِ اِلَیْْکُمْ جَمِیْعَانِالَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِج لَا اِلٰـہَ اِلاَّ ہُوَ یُحْـیٖ وَیُمِیْتُص فَاٰ مِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْْلِہِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَکَلِمٰتِہٖ وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ O}
تو کہہ اے لوگو! میں رسول ہوں اللہ کا تم سب کی طرف، جس کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں ، کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا، وہی جِلاتا ہے اور مارتا ہے، سو ایمان لاؤاللہ پر اور اس کے بھیجے ہوئے نبی ٔاُ مّی پر جو کہ یقین رکھتا ہے اللہ پر اور اس کے سب کلاموں پر، اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ۔
۔ {وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلاَّ لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰہِ ط وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذْ ظَّلَمُوْا اَنْفُسَہُمْ جَآئُ وْکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰہَ تَوَّاباً رَّحِیْمًا O}
اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اسی واسطے کہ اس کا حکم مانیں اللہ کے فرمانے سے، اور اگر وہ لوگ جس وقت انھوں نے اپنا بُرا کیا تھا آتے تیرے پاس، پھر اللہ سے معافی چاہتے اور رسول بھی ان کو بخشواتا ، تو البتہ اللہ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان۔
۔ {یٰٓاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ وَلاَ تَوَلَّوْا عَنْہُ وَاَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ O}
اے ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول کا اور اس سے مت پھرو سن کر۔
۔ {وَاَطِیْعُوا اللّٰہََ وَالرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَO}
اور حکم مانو اللہ کا اور رسول کا تاکہ تم پر رحم ہو۔
۔ {وَاَطِیْعُوا اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ وَلاَ تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْہَبَ رِیْحُکُمْ وَاصْبِرُوْاط اِنَّ اللّٰہََ مَعَ الصّٰبِرِیْنَO}
اور حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول کا اور آپس میں نہ جھگڑو ،پس نامراد ہوجاؤگے اور جاتی رہے گی تمہاری ہوا، اور صبر کرو ، بے شک اللہ ساتھ ہے صبر والوں کے۔
۔ {یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہََ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْج فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ ط ذٰلِکَ خَیْْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِیْلاًO}
ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور حاکموں کا جو تم میں سے ہوں ، پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں تو اس کو رجوع کرو طرف اللہ کے اور رسول کے اگر یقین رکھتے ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ، یہ بات اچھی ہے اور بہت بہتر ہے اس کا انجام ۔
۔ {اِنَّمَا کَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْا اِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ لِیَحْکُمَ بَیْْنَہُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَاط وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ O وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَیَخْشَ اللّٰہَ وَیَتَّقْہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفَآئِزُوْنَ O}
ایمان والوں کی بات یہی تھی کہ جب بلائیے اُن کو اللہ اوررسول کی طرف فیصلہ کرنے کو ان میں ، تو کہیں ہم نے سن لیا اور حکم مان لیا، اور وہ لوگ کہ انھی کا بھلا ہے۔ اور جو کوئی حکم پر چلے اللہ کے اور اس کے رسول کے اور ڈرتا رہے اللہ سے اور بچ کر چلے اس سے، سو وہی لوگ ہیں مراد کو پہنچنے والے۔
۔ { قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ ج فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْْہِ مَا حُمِّلَ وَعَلَیْْکُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ ط وَاِنْ تُطِیْعُوْہُ تَہْتَدُوْاط وَمَا عَلَی الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُO وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّہُمْ فِی الْاَرْضِ کَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ مِن قَبْلِہِمْص وَلَیُمَکِّنَنَّ لَہُمْ دِیْنَہُمُ الَّذِی ارْتَضٰی لَہُمْ وَلَیُبَدِّلَنَّہُمْ مِّنْم بَعْدِ خَوْفِہِمْ اَمْنًاط یَعْبُدُوْنَنِیْ لَا یُشْرِکُوْنَ بِیْ شَیْْئًاط وَمَنْ کَفَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوْنَO وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ O}
تو کہہ! حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا ، پھر اگر تم منہ پھیروگے تو اس کا ذمہ ہے جو بوجھ اس پر رکھا اور تمہارا ذمہ ہے جو بوجھ تم پر رکھا ،اور اگر اس کا کہا مانو تو راہ پاؤ، اور پیغام لانے والے کا ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا کھول کر۔ وعدہ کرلیا اللہ نے ان لوگوں سے جو تم میں ایمان لائے ہیں اور کیے ہیں انھوں نے نیک کام، البتہ پیچھے حاکم کردے گا اُن کو ملک میں جیسا حاکم کیا تھا ان سے اگلوں کو، اور جمادے گا اُن کے لیے دین اُن کا جو پسند کردیا اُن کے واسطے، اور دے گا اُن کو اُن کے ڈر کے بدلے میں امن۔ میری بندگی کریں گے شریک نہ کریں گے میرا کسی کو، اور جو کوئی ناشکری کرے گا ا س کے پیچھے سو وہی لوگ ہیں نافرمان۔ اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور حکم پر چلو رسول کے تاکہ تم پر رحم ہو۔
۔ {یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُوْلُوْا قَوْلاً سَدِیْدًاO یُصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْط وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا O}
اے ایمان والو! ڈرتے رہو اللہ سے، اور کہو بات سیدھی کہ سنوار دے تمہارے واسطے تمہارے کام اور بخش دے تم کو تمہارے گناہ ،اور جو کوئی کہنے پر چلا اللہ کے اور اس کے رسول کے اس نے پائی بڑی مراد۔
۔ {یٰٓاَیُّہَـا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْج وَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہََ یَحُوْلُ بَیْْنَ الْمَرْئِ وَقَلْبِہٖ وَاَنَّہٗ اِلَیْْہِ تُحْشَرُوْنَ O}
اے ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اور رسول کا جس وقت بلائے تم کو اس کام کی طرف جس میں تمہاری زندگی ہے، اور جان لو کہ اللہ روک لیتا ہے آدمی سے اس کے دل کو، اور یہ کہ اسی کے پاس تم جمع ہوگے۔
۔ {قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰہََ وَالرَّسُوْلَ ج فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰہََ لَا یُحِبُّ الْـکٰـفِرِیْنَ O}
تو کہہ حکم مانو اللہ کا اور رسول کا،پھر اگر اعراض کریں تو اللہ کو محبت نہیں ہے کافروں سے۔
۔ { مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہََ ج وَمَنْ تَوَلّٰی فَمَا اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْْہِمْ حَفِیْظًا O}
جس نے حکم مانا رسول کا اس نے حکم مانا اللہ کا، اور جو اُلٹا پھرا تو ہم نے تجھ کو نہیں بھیجا اُن پر نگہبان۔
۔ {وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہََ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰٓـئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْْہِمْ مِّنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّہَدَآئِ وَالصّٰلِحِیْنَج وَحَسُنَ اُولٰٓـئِکَ رَفِیْقًاO ذٰلِکَ الْفَضْلُ مِنَ اللّٰہِ ط وَکَفٰی بِاللّٰہِِ عَلِیْمًاO}
اور جو کوئی حکم مانے اللہ کا اور اس کے رسول کا ، سو وہ ان کے ساتھ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا کہ وہ نبی اور صدیق اور شہید اور نیک بخت ہیں ،اور اچھی ہے ان کی رفاقت ۔ یہ فضل ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ کافی ہے جاننے والا۔
۔ {وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِن تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَاط وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُO وَمَنْ یَّعْصِ اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ وَیَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ یُدْخِلْہُ نَارًا خَالِدًا فِیْہَاص وَلَہٗ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ O}
اور جو کوئی حکم پر چلے اللہ کے اور رسول کے اس کو داخل کرے گا جنتوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ، ہمیشہ رہیں گے ان میں ،اور یہی ہے بڑی مراد ملنی۔ اور جو کوئی نافرمانی کرے اللہ کی اور اس کے رسول کی اور نکل جائے اس کی حدودں سے، ڈالے گا اس کو آگ میں ، ہمیشہ رہے گا اس میں اور اس کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔
۔ { یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَنْفَالِط قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّٰہِ وَالرَّسُوْلِج فَاتَّقُوا اللّٰہََ وَاَصْلِحُوْا ذَاتَ بَیْْنِکُمْص وَاَطِیْعُوا اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَO اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُُ وَجِلَتْ قُلُوْبُہُمْ وَاِذَا تُلِیَتْ عَلَیْْہِمْ اٰیٰـتُہُ زَادَتْہُمْ اِیْمَانًا وَّعَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ O الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنْفِقُوْنَO اُولٰٓـئِکَ ہُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّاط لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِندَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیْمٌ O}
تجھ سے پوچھتے ہیں حکم غنیمت کا۔ تو کہہ دے کہ مالِ غنیمت اللہ کا ہے اور رسول کا ، سو ڈر واللہ سے اور صلح کرو آپس میں ، اور حکم مانو اللہ کا اور اس کے رسول کا اگر ایمان رکھتے ہو۔ ایمان والے وہی ہیں کہ جب نام آئے اللہ کا تو ڈر جائیں ان کے دل، اور جب پڑھا جائے ان پر اس کا کلام تو زیادہ ہوجاتا ہے ان کا ایمان، اور وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ وہ لوگ جو کہ قائم رکھتے ہیں نماز کو، اور ہم نے جو اُن کو روزی دی ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔ وہی ہیں سچے ایمان والے، ان کے لیے درجے ہیں اپنے رب کے پاس اور معافی اور روزی عزت کی ۔
۔ {وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍم یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَیُطِیْعُوْنَ اللّٰہََ وَرَسُوْلَہٗ ج اُوْلٰٓـئِکَ سَیَرْحَمُہُمُ اللّٰہُ ط اِنَّ اللّٰہََ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ O}
اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کی مددگار ہیں ، سکھلاتے ہیں نیک بات، اور منع کرتے ہیں برُی بات سے، اور قائم رکھتے ہیں نماز، اور دیتے ہیں زکوۃ، اور حکم پر چلتے ہیں اللہ کے اور اس کے رسول کے، وہی لوگ ہیں جن پر رحم کرے گا اللہ، بے شک اللہ زبردست ہے حکمت والا۔
۔ {قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہََ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ ط وَاللّٰہُُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌO}
تو کہہ اگر تم محبت رکھتے ہو ا للہ کی تو میری راہ چلو تاکہ محبت کرے تم سے اللہ اور بخشے گناہ تمہارے ،اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
۔ {لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوا اللّٰہَ وَالْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیْرًا O}
تمہارے لیے بھلی تھی سیکھنی رسول اللہ کی چال اُس کے لیے جو کوئی امید رکھتا ہے اللہ کی اور پچھلے دن کی اور یاد کرتا ہے اللہ کو بہت سا۔
۔ { وَمَااٰتٰـکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ ج وَمَا نَہٰـکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا}
اور جو دے تم کو رسول سو لے لواورجس سے منع کرے سو چھوڑ دو ۔
 
Top