السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

اسرائیل پر ایرانی حملہ ایک کامیاب ڈرامہ ہے۔

ابو محمد

رجسٹرڈ ممبر
صبح نماز کے بعد سے اب تک تقریباً ڈھائی گھنٹے مشرق وسطی کی تازہ پیشرفت پہ میڈیا کو کھنگالنے کے بعد ہم اس نتیجے تک پہنچے کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ ایک کامیاب ڈرامہ ہے، جسے عقل سے پیدل لوگوں کو مزید چ بنانے کیلئے عرصے تک استعمال کیا جاتا رہے گا اور یہ ایران کو مسلم ہیرو بنانے کی طاغوتی پالیسی کا حصہ ہے۔ رات کی یہ کارروائی فیس سیونگ کا محض ایک ڈرامہ اس لئے ہے۔ کیونکہ:
1- یہ پرانے ڈرون طیارے ایرانی سرزمین سے لانچ کیے گئے، جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے (ہمارے بلوچ بھائیوں کی اسپیشل سنگل گدھا گاڑی کی رفتار کے تقریباً برابر) سفر کر رہے ہیں، یعنی انہیں اسرائیل میں اپنے ہدف تک پہنچنے میں 10 گھنٹے لگ رہے ہیں، پھر پہلے سے اعلان کرکے بھیجے گئے، حالانکہ ڈرون طیارے کبھی بھی علانیہ نہیں بھیجے جاتے، کیونکہ سست رفتاری کی وجہ ان کا گرانا آسان ہوتا ہے۔ اب اسرائیل بھی ان سے باخبر تھا اور وہ ان کا انتظار کر رہا تھا۔ اس لئے وہ بہ آسانی انہیں گرا رہا ہے۔ اگر ایرانی اپنی اسٹرائیک میں مخلص ہوتے تو وہ یہ طیارے اپنی سرزمین کے بجائے شام یا لبنان سے لانچ کرتے، انہیں اسرائیل پہنچنے میں صرف 25 یا 35 منٹ لگ جاتے، پھر اسرائیل کے لئے انہیں گرانا بھی زیادہ آسان نہ ہوتا۔
2- لانچ کیے گئے تمام ڈرون طیارے بہت معمولی مقدار کے بارودی مواد رکھتے ہیں، جس کی اثر پذیری ایک بیلسٹک میزائل جتنی بھی نہیں ہے۔
3- اس اٹیک میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد صفر ہے، اور زخمی اب تک صرف یک نفر۔ یہ واضح اور حتمی ثبوت ہے کہ یہ حملہ مربوط، معلوم اور واضح تھا۔ جیسا کہ کل ہم نے عرض کیا تھا کہ اگر حملہ ہوا نتن یاہو کے مشورے سے ہی ہوگا۔ باقی بیانات اور میڈیا میں چیخ پاخ سب معمول کا حصہ ہے۔
 
Top