السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ

سمیع خان

رجسٹرڈ ممبر
‏متاعِ عام نہیں ہے خُسروی و درویشی
کب ایک شخص میں ہوتے ہیں یہ ہنر پیدا
جلال کا پیکر بنا قبا کا ہر پیوند
عمرؓ کے بعد ہوا ہے کہاں عمرؓ پیدا؟

رہبر عمرؓ، آقا عمرؓ، مرشد عمرؓ، مولیٰ عمرؓ
برتر عمرؓ، بالا عمرؓ، اعلی عمرؓ، اولیٰ عمرؓ

ذات نبی پاک پر سو جان سے شیدا عمرؓ
ایمان میں، ایقان میں، احسان میں یکتا عمرؓ

مابعد ختم المرسلین کوئی نبی اٹھنا نہیں
یہ سلسلہ چلتا اگر تو اک نبی ہوتا عمرؓ

بادِ بہاریں کی طرح گزرا عراق و روم سے
ابرِ کرم بن کر اٹھا ایران پر برسا عمرؓ

آقا میرے صدیقؓ بهی آقا میرے عثمانؓ بهی
اک طرف مولاعلیؓ ہیں، اک طرف مولا عمرؓ

یومِ شھادت یکم محرم الحرام 24 ہجری سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ
 
Top