میمونہ نعمان بنت محمد ہارون کے قلم سے لکھی جانے والی ایک نظم اس کو کیا کہتے ہیں جو اللہ کے فضل سے ایک اخبار میں شائع ہوئی۔
کنُ ُُُُ
کن سے میں تخلیق ہوا ہوں
کون سے میں ترتیب ہوا ہوں
قم سے تیری اٹھ بیٹھوں گا
نیند قبر کی کھو بیٹھوں گا
اس دن یا رب سننا میری!
رحمت کی ہو چادر تیری!!
دھو دینا ہر غفلت میری
بخشش میری, رحمت تیری
میرے مولا !میرے خدایا!
میں نے تجھ کو جی میں بسایا
روح کو میری تو تڑپا دے
اپنے عشق کی مے پلا دے
خلقت ساری مجھ سے روٹھی
غیر سے ہر امید ہے جھوٹی
میرے اندر باہر لا دے
رنگ سے اپنے مجھ کو سجا دے
میرے مولا ,میرے خدایا!!
کنُ ُُُُ
کن سے میں تخلیق ہوا ہوں
کون سے میں ترتیب ہوا ہوں
قم سے تیری اٹھ بیٹھوں گا
نیند قبر کی کھو بیٹھوں گا
اس دن یا رب سننا میری!
رحمت کی ہو چادر تیری!!
دھو دینا ہر غفلت میری
بخشش میری, رحمت تیری
میرے مولا !میرے خدایا!
میں نے تجھ کو جی میں بسایا
روح کو میری تو تڑپا دے
اپنے عشق کی مے پلا دے
خلقت ساری مجھ سے روٹھی
غیر سے ہر امید ہے جھوٹی
میرے اندر باہر لا دے
رنگ سے اپنے مجھ کو سجا دے
میرے مولا ,میرے خدایا!!