❤حافظ محمد عبدالله ❤
رجسٹرڈ ممبر
*سیدنا معاویہؓ کو رسول اللہﷺ کی دعائیں*
کئی مرتبہ رسول اللہﷺ نے دعاؤں سے نوازا کبھی علم و حِلم کی یوں دعا دی:اے اللہ!معاویہ کو علم اور حلم (بردباری) سے بھر دے۔
(تاریخ کبیر،ج 8، ص68، حدیث:2624)
کبھی ہدایت کا روشن ستارہ یوں بنایا: یااللہ!معاویہ کو ہدایت دینے والا، ہدایت پر قائم رہنے والا اور لوگوں کے لئے ذریعۂ ہدایت بنا۔
(ترمذی،ج 5،ص 455، حدیث:3868)
کبھی نوازشوں کی بارش کو یوں برسایا: اے اللہ! معاویہ کو حساب و کتاب کا عِلم عطا فرما اور اس سے عذاب کو دور فرما۔ (مسنداحمد،ج 6،ص85، حدیث: 17152)
کبھی خاص مجلس میں ان کی عظمت پر یوں مہر لگائی: معاویہ کو بلاؤ اور یہ معاملہ ان کے سامنے رکھو، وہ قَوی اور امین ہیں۔
(مسند بزار،ج 8،ص433، حدیث:3507)
کبھی سفر میں خدمت کا شرف بخشا اور وضو کرتے ہوئے نصیحت فرمائی: معاویہ! اگر تم کو حکمران بنایا جائے تو اللہ پاک سے ڈرنا اور عدل و انصاف کا دامن تھام کر رکھنا۔
(مسند احمد،ج 6،ص32، حدیث: 16931)