السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی کی جانب سے تمام چاہنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الفطر مبارک
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

اور اہل بیت کا سب سے بڑا کردار یہ ہے کہ

سلیم اللہ خان

رجسٹرڈ ممبر
اور اہل بیت کا سب سے بڑا کردار یہ ہے کہ سیّدہ فاطمہؓ کا ننگا سر سورج نے بھی نہیں دیکھا اور اگر تیری بیٹی تیری بیوی تیری بہن تیری ماں پردہ نہیں کرتی تو بتا سیّدہ فاطمہ کے سامنے وہ کیسے جائے گی
کیسے جائے گی
اسلام کی بیٹیاں مقدس ہوتی ہیں
پاک ہوتی ہیں
اور پاک چیزیں غلاف میں ہوتی ہیں
قرآنِ پاک ہے تو غلاف کے اندر ہے
کعبہ پاک ہے تو غلاف کے اندر ہے
مقدس عورتیں غلاف میں ہوتی ہیں
انکو پردہ کراؤ
یہ اہلِ بیت کا طریقہ ہے

ایک دفعہ چاند کی پہلی تاریخ تھی نبی مکرمﷺ
کے ہاں آپﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ الزہراء تشریف لائیں تھیں
پوچھا کیا فاطمہ تم نے چاند دیکھا ہے؟
عرض کیا اے ﷲ کے نبی ﷺ میں نے چاند نہیں دیکھا
فرمایا بیٹی تم نے چاند کیوں نہیں دیکھا پہلی کا چاند تھا
فرمانے لگی پہلی کا چاند تھا اور مغرب ہوتے ہی پہلی کے چاند کو دیکھنے کیلئے بہت سارے لوگ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں
میرے دل میں یہ خیال آیا کہ بہت سارے غیر محرم مرد اس وقت چاند کو دیکھ رہے ہونگے اگر میں دیکھوں گی تو میری نگاہیں اور غیر محرم مردوں کی نگاہیں چاند پر اکٹھی ہوگی
میں نے اس بات کو شرم و حیا کے خلاف پایا اس لیے میں نے آج چاند نہیں دیکھا سبحانﷲ
ﷲ تبارک و تعالیٰ ہمیں بھی ایسی بیٹیاں عطا کرے ایسی مائیں عطا کرے ایسی بیویاں عطا کرے جن میں ایسی حیا ہو ایسا پردہ ہو
ﷲ تبارک و تعالیٰ ہمیں بھی ایسی زندگی عطا فرمائیں کہ ہماری زندگی سے گناہ نکل جائیں آمین 🤲🏻
 
Top