السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

میری ذاتی رائے ہے کہ

سلیم اللہ خان

رجسٹرڈ ممبر
میری ذاتی رائے ہے کہ انسان کو اتنا سمجھدار بھی نہیں ہونا چاہیے کہ وہ دعا مانگنے سے پہلے ہی بیٹھا مصلحتیں سمجھتا رہے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ایک چیز کو بہت مانگا پھر یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ میرے حق میں بہتر نہیں ہوگی اس لیے نہیں مل رہی ارے نہیں ہم کیوں فضول میں پریشان ہوتے ہیں یہ دیکھنا تو ہمارا کام ہی نہیں کہ کس کام میں بہتری ہے کس میں نہیں یہ تو پوشیدہ باتیں ہیں غیب کا حصہ ہیں جو چیز ہمیں پسند ہے اس کا مستقبل میں ہم پر کیا اثر ہوگا ہمارے سمجھ سے پرے ہے مت خود کو الجھائیں جب ہم اللّٰہ کے پاس اپنی پریشانی اپنی مشکل لے جاتے ہیں جو ظاہر و باطن کو جاننے والا ہے پھر ہمیں اپنی محدود سی عقل اور علم کو مشقت میں ڈالنے کی قطعاً ضرورت نہیں مانگیں ضد کریں اور کبھی مانگنا نہ چھوڑیں وہ آپ کا رب ہے۔ وہ نہیں تنگ پڑتا ۔ وہ تو آپ سے بہت محبت کرتا ہے پھر کیسے آپ کہہ سکتے ہیں کہ وہ نہیں دے گا چلیں مان لیتے ہیں کہ وہ چیز آپ کے حق میں بہتر نہیں تھی تو کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ اسے آپ کے حق میں بہتر کر دے جب وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے تو پھر ہم کیوں نا ضد کریں اتنی سمجھداری کا مظاہرہ نہ کریں کہ دیا تو ٹھیک نہ دیا تو بھی ٹھیک ہمارے لیے چیزیں مشکل اور ناممکن ہوتی ہیں اس کے لیے تو کچھ بھی ناممکن نہیں دعا کہ معاملے میں بچے بن جایا کرو کچھ نہ سمجھا کرو۔ بس اپنے دل کا حال کہا کرو۔ وہ جائز نہیں وہ میری نہیں یا وہ تو میری اوقات سے باہر ہے ٹھیک ہے سب بجا ہے مگر اس ہستی کے آگے تو سب کن کی مار ہے بس تو بس مانگیں بار بار مانگیں آپ کا رب پکار سننے والا ہے۔
 
Top