السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبرز کو ویب سائٹ تک رسائی محدود ہے

حفاظ کرام ان چھ باتوں کا خیال رکھیں ان شاء اللہ بہت راحت کے ساتھ تراویح پڑھائیں گے

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
‏حفاظ کرام ان چھ باتوں کا خیال رکھیں ان شاء اللہ بہت راحت کے ساتھ تراویح پڑھائیں گے​

(1) سپارہ یاد کرتے وقت اسی انداز سے تلاوت کریں جیسے تراویح میں پڑھتے ہیں، زبان جس لہجہ اور انداز سے عادی ہو تراویح میں بھی اسی انداز پڑھنا آسان ہوتا ہے۔

(2) پارہ یاد کرتے وقت جن مقامات پر وقف کریں تراویح میں بھی انہی مقامات وقف پر کرنا چاہیے دوسرے مقامات پر وقف کرنے سے بعض دفعہ غلطی ہو جاتی ہے۔

(3) سپارہ یاد کرتے وقت پہلی بار قرآن میں دیکھ کر پڑھیں اس کے بعد پھر قرآن بند کر کے یاد کریں، بعض حضرات سپارہ دہراتے وقت اگر چہ زبانی پڑھتے ہیں لیکن قرآن کا صفحہ ہمیشہ سامنے کھلا رکھتے ہیں اور جہاں غلطی کرتے ہیں فورا قرآن میں دیکھ لیتے ہیں یہ طریقہ درست نہیں اس سے غلطی یاد نہیں رہتی، اگر قرآن بند کر کے آپ زبانی پڑھیں گے اور غلطی آنے پر قرآن کھول کر دیکھیں گے تو وہ جگہ ذہن میں یاد رہے گی۔

(4) تراویح سے پہلے سپارے کو تمام رکعات پر تقسیم کرنا چاہیے جہاں رکوع کرنا ہے وہ جگہ پہلے سے معلوم ہو دوران تراویح اندازے سے رکوع کرنے پر جگہ بھول سکتے ہیں۔

(5) سپارے کو بیس رکعات پر برابر تقسیم کریں اگر سوا سپارہ سنا رہے ہیں تو ہر پاؤں میں چار رکعات پڑھیں، بعض حفاظ شروع کی چار رکعات میں آدھا سپارہ پڑھتے ہیں اور بقیہ پون سپارہ سولہ رکعات میں پڑھتے ہیں اس سے مقتدیوں کو تکلیف ہوتی ہے مناسب یہ ہے مطلوبہ مقدار تمام رکعات پر برابر تقسیم کیا جائے۔

(6) اگر آپ عالم ہیں یا قرآن کا ترجمہ جانتے ہیں تو سپارہ یاد کرتے وقت ترجمہ اور مضمون ذہن میں رکھیں، میں خود بھی اس طریقے پر عمل کرتا ہوں جس سے نہ صرف منزل اچھی یاد ہوتی ہے بلکہ پڑھتے وقت روحانی طور پر لطف و سرور کی ایک خاص کیفیت طاری ہوتی ہے۔
 
Top