السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی کی جانب سے تمام چاہنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الفطر مبارک
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

مسلمانوں کا کیا حشر نشر ھونے والا ھے ؟

مجلس علمی 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
مسلمانوں کا کیا حشر نشر ھونے والا ھے ؟

پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک شکاری پرندے پکڑ کر بازار میں چند داموں کے عوض فروخت کرتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ایک دن اس بازار میں ایک نیک دل آدمی کا گزر ھوا تو اس نے سوچا کہ ان آزاد پرندوں کو قید کرنا تو بہت بڑا گناہ ھے ، اس لئے اس نے ان پرندوں کو آزاد کرنے کا سوچا اور شکاری سے سارے پرندے خرید لئے ۔

لیکن آزاد کرنے سے پہلے اس نے سوچا کہ یہ شکاری تو پھر ان پرندوں کو پکڑ کر قید کر لے گا ، اس لئے وہ سب پرندوں کو گھر لے گیا اور وہاں ان کو چند الفاظ سکھانے شروع کئے کہ :

ھم سیر کرنے باغ نہیں جائیں گے ، اگر باغ گئے تو شاخ پر نہیں بیٹھیں گے اور اگر شاخ پر بھی بیٹھ گئے تو جیسے ھی شکاری آئے گا ھم اڑ جائیں گے ۔

ایک عرصہ محنت کے بعد وہ نیک دل آدمی اپنی اس محنت میں کامیاب ھوا اور پرندے وہ بولی بولنے لگے ۔

نیک دل آدمی بہت خوش ہوا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ھوا اور اس نے ایک ایک کرکے سارے پرندے آزاد کر دیئے ۔

اب ھوا یوں کہ دوسرے دن صبح سویرے جب شکاری باغ میں پرندے پکڑنے گیا ، تو کیا دیکھتا ہے کہ پرندے شاخوں پر بیٹھے گنگنا رہے تھے کہ :

ھم سیر کرنے باغ نہیں جائیں گے اور اگر باغ گئے تو شاخ پر نہیں بیٹھیں گے اور اگر شاخ پر بیٹھ گئے تو جیسے ہی شکاری آئے گا ھم اڑ جائیں گے ۔

شکاری یہ دیکھ کر بہت خوش ھوا کہ اب تو ان پرندوں کی وہ منہ مانگی قیمت وصول کر سکے گا اور یوں اس نے وہ پرندے پکڑ کر مہنگے داموں فروخت کر دیئے ۔

پرندوں نے تو صرف الفاظ رٹ لئے تھے , ان کو کیا معلوم تھا کہ باغ کیا چیز ھے ؟ شاخ کیا ہوتی ھے ؟

اور شکاری کس بلا کا نام ہوتا ھے ؟

اور اڑنا کسے کہتے ھیں ؟

ھم مسلمانوں کا بھی آ ج کل یہی حال ھے ۔

قران کو ہم سمجھتے نہیں ، تو سینوں میں کیسے اترے گا ؟

بس رٹے رٹائے الفاظ ھیں ، جسے ہم نماز میں پڑھتے ھیں ، برکت کے لیے پڑتے ھیں ، مصیبت کے آنے پر اور سفر پر جانے سے پہلے اور رمضان کے روزوں میں ، خالص ثواب کی نیت سے ھم ان رٹے ہوئے الفاظ کا ورد کرتے ھیں ۔

ان پرندوں کی طرح ھمیں بھی قانون کے اس کتاب کی سمجھ ھی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ھم سے کیا مطالبات کئے ھیں ؟

کون سے احکامات دیئے ہیں اور کن چیزوں سے روکا ھے ؟

کامیابی کے رموز کیا ھیں اور خسارے کا رستہ کون سا ھے ؟

ھمارا دوست کون ھے اور ھمارا دشمن کون ھے ؟

جب یہ حال ھوگا تو شکاری ( باطل قوتیں ) ھمیں دیکھ کر خوش بھی ھوگا اور اپنا غلام بھی بنائے گا ۔
 
Top