بنت عبد الحق اسلام آباد
رجسٹرڈ ممبر
(ماخوز از خطاب:- مولانا مسعود الرحمن عثمانی شہید رح) پاکستان میں جو دین،کلمہ،اسلام آیا اس کا سبب آپ کو کتابوں میں محمد بن قاسم رحمہ اللہ بتایا جاتا ہے کہ وہ سندھ میں اسلام لے کر آئے،وہ بھی صحابہ کرام کی اولاد میں سے تھے..ہم ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر وہ ٩٢ کی صدی میں آئے تھے-سب سے پہلے پاکستان کی دھرتی پر صحابہ کرام اسلام،کلمہ لے کر آئے....حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور سن سولہ ہجری سے لے کر حضرت معاویہ کے دور سن پینتالیس تک صحابہ کرام سب سے پہلے خود پاکستان تشریف لائے....ان کے زریعے سے دین ہم تک پہنچا-آج بھی کراچی کے ایک قبرستان میں ایک صحابی آرام فرما ہیں...خضدار،قلات،ڈیرہ نواب،بھاولپور کے قریب ،شکارپور،سکھر،میں پانچ اور سات صحابہ کرام آرام فرما ہیں-اسی انداز میں ملتان اور بکھر میں بھی ایک ایک صحابی کی آرام گاہ موجود ہے-لکی مروت،بنوں،پشاور اور کوہاٹ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں صحابہ کرام نے فتح کیا تھا-آج بھی پشاور میں پچاس صحابہ کرام آرام فرما ہیں-وہ معاذ اللہ پاکستان میں گھومنے پھرنے اور سیر و تفریح کے لئے نہیں آئے تھے....وہ مرے او آپ کے پاس کلمہ،دین اسلام ،نبی صلی اللہ علیہ وصل کی تعلیمات لے کر ائے تھے...یہ مساجد،مدارس،علماء،قراء سب ان کا صدقه ہے-میں ایک جملہ بیان کیا کرتا ہوں کہ آج آپ کے دروازے پر دستک ہوتی ہے-آپ دیکھتے ہیں کہ کون ہے تو تبلیغ بھائی دعوت کے لیے آئے ہوتے ہیں کہ آپ چلیں،دین کی بات سنیں...اسی کو تصور میں لے جایئں -آپ کے دروازے پر دستک ہوگی-آپ دیکھیں گے کون ہے تو کوئی نہ کوئی صحابی کھڑا ہوگا اور وہ آپ سے کہے گا کہ میں آپ کیا پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغم لے کر آیا ہوں....صحابہ کرام نے ہمارے،گھروں تک،دروں تک اور دلوں تک پہنچ کر اسلام پہنچایا ہے ....آج ہمارے ہی پاکستان کے گلی کوچوں میں صحابہ کرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے...ہمارے بچوں ،بچیوں ،نوجوانوں کو دین،احادیث اور صحابہ سے منتنف کیا جارہا ہے-ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں ڈالی جارہی ہیں.....انا للہ و آنا الیہ راجعون....ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری بنتی ہے،ایمان کا حصہ ہے صحابہ کرام کی عزت،ناموس کا تحفظ لہذا اس کے لئے جتنا ہوسکے اپنی محنتیں،اپنا وقت،اس پر خرچ کریں-اور اس بات کو پھیلانے کی کوشش کریں کہ "ہر صحابی نبی،جنتی جنتی"-آج کل ہم موبائل کو اتنا فضول وقت دیتے ہیں کہ اس میں پھنس کر اپنی جو ذمہ داری احی،اسے بھولے ہوئے ہیں-اس لئے بس موبائل کا استعمال ضرورت کی حد تک رکھیں-آپ خود اپنے آپ کو بہتر،ہلکا پھلکا اور اچھا محسوس کریں گے-بس عزم مصمم کر لیں ایک بار کہ آج میں دس تصویریں بنانے کی بجائے،دس نوجوانوں کا ذہن صحابہ کرام سے متعلق غلط فہمیوں سے دور کروں گا-اس سے آپ کی زندگی بھی بہتر ہوگی اور صحابہ کرام کے دفاع،عظمت و ناموس کے پہرے کا بھی ثواب ملے گا-ان شاء اللہ.....!