السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

درودشریف سے علاج !

ابو محمد

رجسٹرڈ ممبر
درودشریف سے علاج

حضرت مولانامحمدمسعودازہر صاحب حفظہ اللہ

ایک عالم سنا رہے تھے کہ … ایک بارایک نوجوان نے انہیں فون کیا … وہ خود کشی کی اجازت مانگ رہا تھا … کہہ رہا تھا کہ… میں بہت پریشانی اور تکلیف میں ہوں… مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے سر پر پہاڑ رکھ دیا گیا ہے… اب میرے لئے ایک لمحہ زندہ رہنا مشکل ہے… میری پریشانیوں اور تکلیفوں کا کوئی حل نہیں ہے…بس میں مرنا چاہتا ہوں… عالم نے فرمایا تم میری ایک بات مان لو… ابھی مغرب کا وقت قریب ہے… تم وضو کر کے مسجد میں جاؤ…نماز ادا کر کے ایک طرف بیٹھ کر درودشریف پڑھتے جاؤ…عشاء تک یہی عمل کرو… پھر مجھ سے رابطہ کرنا… عشاء کی اذان کے قریب اس نوجوان کا دوبارہ فون آیا… وہ خوشی سے چیخ رہا تھا… حضرت !میرے سر سے پہاڑ اُتر گیا… میرے غم دور ہو گئے… میری حالت بدل گئی … سبحان اللہ صرف ایک گھنٹے کے ’’درودشریف‘‘ نے ایسا ’’نظام محبت و رحمت ‘‘ جاری فرمایا کہ… اس نوجوان کی دنیاہی بدل گئی … شک کی کیا گنجائش ہے… حضرت آقا مدنیﷺ کا وعدہ ہے… ’’اذا تکفی ھمک و یغفرلک ذنبک ‘‘ … تم درودشریف کی کثرت اپناؤ گے تو تمہاری ساری فکروں کا حل نکل آئے گا… تمہارے غم ، تمہارے مسائل اور تمہاری مصیبتیں سب دور ہو جائیں گی …اور تمہارے گناہ معاف فرما دئیے جائیں گے …
ایک صاحب سخت بیمار تھے… دماغ میں کینسر کا مرض تھا… ڈاکٹروں نے جواب دے دیا کہ اب بچنا نا ممکن ہے… انہوں نے علاج چھوڑا اور تنہائی اختیار کی… اور اس تنہائی میں… محبت اور رحمت کا چراغ… درودشریف روشن کر دیا… وہ پڑھتے تھے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِ نَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَائِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَائِ ھَا وَنُوْرِالْاَبْصَارِوَضِیَائِ ھَا
اچانک انہیں اپنے سر پر کسی ہاتھ کی ٹھنڈک محسوس ہوئی… اور وہ اس پر سکون ٹھنڈک میں ڈوب گئے … آواز آئی کہ یہ بھی کہو :
وَرُوْحِ الْاَرْوَاحِ وَسِرِّبَقَائِھَا
اب انہوں نے پڑھنا شروع کیا
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِ نَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَائِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَائِ ھَا وَنُوْرِالْاَبْصَارِوَضِیَائِ ھَا وَرُوْحِ الْاَرْوَاحِ وَسِرِّبَقَائِھَا
چند دن ہی ہوئے تھے کہ انہیں افاقہ محسوس ہوا… اور پھر وہ مکمل تندرست ہو گئے… ڈاکٹروں کو دکھایا تو وہ حیران رہ گئے… پوچھا کون سا علاج کیا؟ …انہوں نے بتایا کہ … نظام محبت اور نظام رحمت میں غوطے لگائے… یعنی درود شریف کثرت سے پڑھا تب ایک غیر مسلم ڈاکٹر یہ کرامت دیکھ کر مسلمان ہو گیا…
میرے پاس اس وقت ایسے واقعات کی طویل فہرست ہے کہ… درود شریف کی برکت سے کس طرح میاں بیوی کی لڑائیاں دور ہوئیں …کس طرح سے قرضے ادا ہوئے… اور کس طرح سے مقدمات کا فیصلہ حق میں ہوا وغیرہ…
اوپر بیمار آدمی کے واقعہ میں جو درود شریف آیا ہے اس کے ترجمے کے ساتھ آج کی مجلس کا اختتام کرتے ہیں…
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِ نَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَائِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَا ئھَا وَنُوْرِالْاَبْصَارِوَضِیَائِھَا وَرُوْحِ الْاَرْوَاحِ وَسِرِّبَقَائِھَا
یا اللہ ! صلوٰۃ نازل فرما حضرت محمد ﷺ پر، وہ صلوٰۃ جو دلوں کا علاج اور اس کی دواء ہے، بدن کی عافیت اور اس کی شفاء ہے، آنکھوں کا نور اور اُن کی روشنی ہے اور ارواح کی حقیقی روح اور اُن کے بقاء کا راز ہے.
 
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(56)
 
Top