السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں

قواعد و ضوابط

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

مجلس علمی اکیڈمی انتظامیہ کی طرف سے تمام ارکان کو خوش آمدید۔ مجلس پر پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

ارکان ایسا کوئی مواد ارسال کرنے سے گریز کریں جس سے دوسروں کی دل آزاری کا خدشہ ہو۔
کسی بھی قسم کی لغو گفتگو، دھمکی آمیز پیغامات اور گالی گلوچ کی قطعی اجازت نہیں۔
اگر آپ کسی کی رائے سے متفق نہیں ہیں تو اس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں اور ذاتیات پر حملہ مت کریں۔
تمام دیگر ارکان کی عزت کا خیال ہر وقت دھیان میں رکھیں۔
ایسا کوئی مواد جو کاپی رائٹ کے تحت آتا ہو، کو مجلس میں ارسال مت کریں۔
ایسا کوئی مواد جس سے کسی گروہ، مذہب ، فرقے ، قوم یا ملک کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو، کو ارسال مت کریں۔
مجلس علمی یہاں تمام مسالک ، مذاہب و مکاتب فکر کو welcome کرتے ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔
چونکہ مجلس علمی پر عموماً اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو مجلس کے نظریات نہ سمجھیں بلکہ صرف اس رکن کے جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔
کسی جاری گفتگو کے دوران ایسے روابط ارسال کرنے سے پرہیز کریں جن کا گفتگو سے تعلق نہ ہو۔
بحث برائے بحث سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں کیونکہ اس سے ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
ایسا کوئی پیغام یا مضمون جسے آپ اس مجلس کے شایانِِ شان نہ پائیں، بجائے اس پر خود سرزنش کے، انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں۔
براہ کرم کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ اپنا پتا یا فون نمبر ارسال مت کریں جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے رکن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔
مجلس علمی کی انتظامیہ (ناظمین اور منتظمین) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ نہیں سوائے انتظامیہ کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی ناظم نے آپ سے زیادتی کی ہے تو آپ ناظمین اعلیٰ کو اس سے آگاہ کریں۔
اگر کوئی رکن قوائد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس کو انتظامیہ کا کوئی رکن تنبیہ کر سکتا ہے، اس کے باوجود اگر متعلقہ رکن باز نہیں آیا تو اس پر جزوقتی پابندی جو کہ دو ہفتہ کی میعاد پر محیط ہو سکتی ہے یا مکمل پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
 
Top