السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی کی جانب سے تمام چاہنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الفطر مبارک
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

مجلس علمی 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
کردار سے نمایاں ہوجائے دین داری
لازم ہے دین داروں میں آئے دینداری

سب کے زباں پہ نعرے اسلام پسندی کے
اپنے عمل سے کوئی دکھلائے دین داری

کردار کے جہاں میں گفتار پہ راضی ہیں
واعظ کوئی تو اِن کو سمجھائے دین داری

قول و عمل ہو یکساں ایسا کوئی مبلّغ
خود دین دار ہوکر بتلائے دین داری

امت فدائے دیں ہو اب کہ خطیب صاحب
سب کے دلوں میں ایسی گرمائے دین داری

دنیا کی طلبگاری معیوب لگے سب کو
دنیا میں کوئی ایسی پھیلائے دین داری

ہدہدالہ آبادی
 
Top