السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

قرآن کریم

بنت عبدالحق

رجسٹرڈ ممبر
بڑے فخر اور نخوت سے وہ اپنے جہیز کی پیٹی کھولے بیٹھی تھی....عرصے بعد ان چیزوں کو کھولنے کا موقع ملا تھا......ایسی ایسی قیمتی چیزیں!!پاس کھڑی عورتوں کی آنکھیں حیرت و حسرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں اور وہ آنکھیں چھپکاۓ بغیر یہ خوبصورت و مہنگا سامان دیکھ رہی تھیں-ان چیزوں کی مالکہ عورت کے لہجے و انداز میں بڑا غرور تھا....."یہ ڈنر سیٹ میرے بھائی نے دیا تھا....دبئی سے بھجوایا تھا میری شادی پر،اس زمانے میں تو یہ ہوگا کوئی دوہزار ریال کا تو کم از کم.....""یہ کمبل اماں نے دیا تھا.....سوتی اونی!""یہ تھری پیس چچا لائے تھے.....""یہ رنگ برنگی بیڈ شیٹس ابا مرحوم نے دی تھیں....""یہ جاء نماز نانی جی لائی تھیں بڑی چاہ سے...."سامان نکالتے نکالتے اس نے ایک خاکی رنگ کے میلے سے کپڑے میں لپٹی کوئی چیز منہ بنا کر لاپروائی سے تپائی پر رکھ کر اگلا ڈبہ نکالا-"مگر اس میں کیا ہے؟؟"عورتوں نے بے چینی و تجسس سے تپائی کی طرف اشارہ کیا...."کچھ نہیں....چھوڑو اسے.....یہ دیکھو.....کھدر کا سوٹ...."اسی وقت عورتوں میں سے ایک عمر رسیدہ خاتون جن کو اس سامان میں کوئی دلچسپی نہ تھی اور وہ ایک کونے میں بیٹھیں تسبیح کے دانے گرا رہی تھیں،ایک دم ایک جھٹکے سے اٹھیں اور بجلی کی سی تیزی سے تپائی کی طرف بڑھ کر انہوں نے اس خاکی رنگ کی کوئی چیز اٹھا کر اس کی مٹی صاف کی اور والہانہ انداز میں چومتے ہوۓ رونے لگیں-سب اورتین اب حیرانی سے انکو تک رہی تھیں...."ری بہن!یہ ڈنر سیٹ تجھے تیرے بھائی نے دیا.....یہ کمبل اماں نے دیا....یہ کپڑے تیرے چچا نے دیے....ارے اس کو تو بھول گئی؟؟.....یہ قرآن تو تجھے آمنہ کے لعل (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دیا!!"وہ اس کو سینے سے لگاۓ جا چکی تھیں اور عورتوں کو ایک سانپ سا سونگھ گیا تھا.....نجانے کیوں!!
 
Top