السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے
♦️ *رسولِ اکرمﷺ کی دوسری زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف* ♦️

٭ 2🔷 *ام المؤمنین سیدہ سودہؓ بنت زمعہ* 🔷

🔶 *نام ونسب*
سودہؓ بنت زمعہ بن قیس بن عبد شمس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر ابن لوی، ماں کا نام شموس تھا، یہ مدینہ کے خاندان بنو نجار سے تھیں، ان کا پورا نام و نسب یہ ہے: شموس بنت قیس بن زید بن عمرو بن لبید بن فراش بن عامر بن غنم بن عدی بن النجا۔
✍الطبقات الکبریٰ:ج:8،ص:42

🔷 *خاندان* قبیلۂ عامر بن لوی سے تھیں، جو قریش کا ایک نامور قبیلہ تھا۔
🔷 *ترتیب*
یہ نبی ﷺ کی بیویوں میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔
🔶 *نوعیت*
متوفی عنہا زوجہا ( بیوہ )
ان کا پہلا نکاح سکران بن عمرو سے ہوا تھا اور ان کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان کے شوہر بھی مسلمان ہوگئے تھے اور دونوں مکہ سے ہجرت کر کے حبشہ چلے گئے تھے ،اور حبشہ ہی میں ان کے شوہر سکران کا انتقال ہوگیا تھا ، جب حضرت سودہؓ نے عدت گزار لی تو رسول اللہﷺ نے حضرت سودہؓ کے پاس نکاح کا پیغام بھیجا جسے سودہؓ نے قبول کرلیا اس طرح حضرت سودہؓ رسول اللہ ﷺ کی مبارک زوجیت میں آگئیں جو حضرت خدیجہؓ کی وفات کے بعد رسول اللہﷺ کی دوسری بیوی تھیں ۔
✍الطبقات الکبریٰ:ج:8،ص:42
🔶 *تاریخ پیدائش*
589ء میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں۔
🔷 *تاریخ وفات*
674ء میں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی۔
🔶 *اولاد*
محمد ﷺ سے ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی، پہلے شوہر سکران نے ایک لڑکا یادگار چھوڑا تھا جس کا نام عبد الرحمن تھا، انہوں نے جنگ جلولاء فارس میں شہادت حاصل کی۔

♥️حافظ محمد عبداللہ ♥️
 
Top