السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے
*تعارف امہاتُ المؤمنین ازواجِ مطہراتِ رسولﷺ*

اس روئے زمین پر جس طرح انسانوں میں سب سے بلند مرتبت اور سب سے افضل واشرف ہستیاں اللہ کے پیغمبروں کی ہیں اسی طرح کائنات کی تمام عورتوں میں سے سب سے عظیم مقام ومرتبہ کے اعتبار سے، سید الانبیاء والمرسلین محمد رسول اللہﷺ کی ازواج مطہرات امہاتُ المومنینؓ کا ہے، رب کائنات نے جن کا تذکرہ اپنی سب سے افضل آسمانی کتاب قرآن مجید میں فرمایا ہے، محمد رسول اللہﷺ کی ازواجِ مطہراتؓ جس طرح کائنات کی تمام خواتین سے افضل ترین خواتین ہیں بالکل اسی طرح وہ اس امت کی دیگر خواتین کے لئے اسوہ و نمونہ بھی ہیں، اس لیے دورِ حاضر کی مسلم خواتین کو رسول اکرمﷺ کی سنت و سیرت کے ساتھ امہاتُ المؤمنین کی سیرت اور ان کے حالات زندگی کا علم بھی حاصل کر کے اس کی روشنی میں اپنے عقائد واعمال کی اصلاح کرنی چاہیے، مگر جب ہم مسلم سماج پر نظر ڈالتے ہیں تو مسلم خواتین کی اکثریت امہاتُ المؤمنین کی سیرت تو بہت دور کی بات اسلام کی بنیادی تعلیمات سے بھی واقف نہیں، کیونکہ آج مسلمانوں کی اکثریت اپنی بچیوں کی دینی تعلیم سے بالکل غافل ہوکر زندگی گزار رہی ہے، جس کی وجہ سے ہماری مسلم بچیاں، مسلم بیٹیاں اور مسلم بہنیں سوشل میڈیا بالخصوص یوٹیوب اور فیس بک وغیرہ کے فتنوں میں مبتلاء ہو کر فلموں اور سیریلوں میں اپنا اکثر وقت ضائع کررہی ہیں، جس کی بنا پر انہیں فلمی اداکاروں و اداکارائوں اور مخرب عقائد و اعمال سیریلوں کے نام نہاد یوٹیوبرس کے نام اور ان کے سٹائلوں کے بارے میں تو خوب جانکاری ہوتی ہے لیکن صحابیاتؓ اور ازواج مطہراتؓ کے نام تک معلوم نہیں ہوتے، زیر نظر مضمون میں اللہ کی مدد اور اس کی توفیق سے امہات المومنینؓ کا مختصر تعارف پیش کیا جا رہا ہے، تاکہ دور حاضر کی مسلم خواتین تک امہات المومنینؓ کے بارے میں ضروری معلومات پہنچائی جاسکے۔

♥️حافظ محمد عبداللہ ♥️

*
 
Top