السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے
محبت رسول ﷺ کسے کہتے ہیں ؟؟

ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھیں ۔۔۔۔

جب کسی نے ان سے کہا کہ۔۔
ابوبکر تمہیں کس چیز نے رلایا؟

انہوں نے کہا:
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روتے دیکھا تو میں رو پڑا ۔

وہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی تھے ۔۔۔
جنہوں نے کہا:
ہم ہجرت میں تھے، میں دودھ کا ایک پیالہ لے کر آیا اور میں نے کہا:
آپ نوش فرمائیں ، یا رسول اللہ!

پیکر محبت ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا یہاں تک کہ میری پیاس بجھ گئی۔

حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھیں ۔۔۔۔

جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی افواہ سنی ۔۔۔
تو وہ انتقام لینے کے لئے ،
اپنی تلوار کو مکہ کی سڑکوں میں غصّے سے گھسیٹتے ہوئے نکلے ،
حالانکہ ان کی عمر پندرہ سال تھی ۔

بنی دینار کی عورت سميراء بنت قيس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھیں ۔۔۔۔

جب ان کا شوہر، باپ اور بھائی۔۔۔
سب غزوہ احد میں اللّٰہ کی راہ میں شہید ہوگئے ۔۔۔
لیکن اتنے بڑے بڑے غم کے باوجود ۔۔۔

جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ۔۔۔
ان کی شہادت کی غلط افواہ کے بعد زندہ دیکھا ۔۔۔
تو کہا:
آپ کی زیارت ہو جانے کے بعد ہر مصیبت ہلکی اور معمولی ہے۔

یار غار سے پوچھیں ۔۔۔

جب انہوں نے غار میں داخل ہونے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ:

خدا کی قسم ! آپ اس غار میں داخل نہ ہوں جب تک کہ میں داخل نہ ہو جاؤں۔۔۔
تا کہ اس میں کچھ ایذاء دینے والی چیز ہو تو وہ مجھے تکلیف دے اور آپ محفوظ رہیں ۔

حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھیں ۔۔۔۔
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پردہ فرما جانے کے بعد سے ۔۔
اذان دینا چھوڑ دی تھی۔

فتح بیت المقدس کے موقع پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی درخواست پر اذان دی ۔۔۔
تو اس سے زیادہ کسی شخص کو روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔۔۔۔
جب انہوں نے اذان میں کہا۔۔۔
أشهد أن محمداً رسول الله .

حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھیں ۔۔۔۔

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا:
تمہارا رنگ کس چیز سے بدل گیا؟

ثوبان نے کہا:
میں نہ بیمار ہوں اور نہ ہی تکلیف میں ہوں، سوائے اس کے کہ ۔۔۔
اگر میں آپ کو نہ دیکھوں ۔۔۔
تو آپ سے ملاقات ہونے تک ۔۔۔۔
مجھے سخت بے چینی ہوتی ہے
( یعنی آپ سے ملاقات ہونے کے بعد ہی سکون ملتا ہے ، اس سے پہلے بے سکونی کی وجہ سے میرا رنگ بدل جاتا ہے) ۔

حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھیں ۔۔۔۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا:
تمہیں کیا ضرورت ہے؟

انہوں نے کہا:
میں جنت میں بھی آپ کی رفاقت چاہتا ہوں ۔

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں بھی جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت عطا فرمائے آمین
بجاہ النبی الامین علیہ الصلاۃ والتسلیم

♥️حافظ محمد عبداللہ♥️
 
Top