السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

فتویٰ : جواب ویب سائٹ بنانے والے کی کمائی کا حکم...!

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر

ویب سائٹ بنانے والے کی کمائی کا حکم


سوال​


کوڈنگ ایک جاب ہے، جسے پروگرامنگ بھی کہا جاتا ہے، اس جاب کو کرنے والا مختلف کمپنیوں اور اداروں کے لیے ایپلیکیشنز یا ویب سائٹس بناتا ہے اور اس کمپنی یا ادارے سے طے شدہ رقم اصول کرتا ہے، لہذا ہمیں اس بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں کہ آیا اس کی کمائی جائز ہے؟

جواب​


صورتِ مسئولہ میں ایسی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کی گوڈنگ/ پروگرامنگ کرنا جو کسی ناجائز و حرام مقاصد کے لیے ہی استعمال نہ ہوتے ہوں، شرعا جائز ہوگا، اور پروگرامر کی کمائی بھی حلال ہوگی، البتہ ایسی ویب سائٹ و ایپلیکیشن کی پروگرامنگ کرنا جو ناجائز یا حرام مقاصد کے لیے ہی استعمال کی جا تی ہوں، " تعاون علی الإثم " ( گناہ کے کام میں تعاون کرنے) کے قبیل سے ہونے کی وجہ سے ناجائز ہوگا، اور پروگرامر کی کمائی بھی ناجائز ہوگی۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:
" وعلى هذا يخرج الاستئجار على المعاصي أنه لا يصح لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا كاستئجار الإنسان للعب واللهو، وكاستئجار المغنية، والنائحة للغناء، والنوح بخلاف الاستئجار لكتابة الغناء والنوح أنه جائز؛ لأن الممنوع عنه نفس الغناء، والنوح لا كتابتهما."
( كتاب الإجارة، فصل في أنواع شرائط ركن الإجارة، ٤ / ١٨٩، ط: دار الكتب العلمية بيروت)
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100047
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
Top