السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

فتویٰ : جواب روزے میں بیوی سے بوس و کنار کیا اور انزال ہوگیا

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر

روزے میں بیوی سے بوس و کنار کیا اور انزال ہوگیا


سوال​


روزے کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ سحری کے بعد لیٹا تھا، میری بیوی کا روزہ نہیں تھا، ہم نے ہم بستری نہیں کی، لیکن میرا نزال ہوگیا۔ شرعی طور پر کیا حکم ہے؟

جواب​


صورتِ مسئولہ میں اگر بیوی کے ساتھ بوس و کنار کیا اور انزال ہوگیا تو آپ کا روزہ فاسد ہوگیا، قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔
آئندہ آپ کو احتیاط کرنا چاہیے، کیوں کہ اگر کسی کو خود پر اعتماد نہ ہو تو روزے کی حالت میں اس کے لیے بوس و کنار مکروہ ہوگا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 398):
"أما لو أنزل قضى فقط كما سيذكره المصنف أي بلا كفارة ".
فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109201868
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
Top