السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

فتویٰ : جواب روزے کی حالت میں احتلام اور شہوت کے ساتھ کسی کو چھونے کا حکم

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر

روزے کی حالت میں احتلام اور شہوت کے ساتھ کسی کو چھونے کا حکم


سوال​

ایک شخص نے روزے کی حالت میں سوتے ہوئے یا شہوت زیادہ ہونے کی صورت میں اپنے ساتہی دوست جو سویا ہوا تھا اپنا پاؤں ڈالا اور احتلام ہوگیا تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے فرض روزہ ہو یا نفلی؟

جواب​

سوتے ہوئے احتلام ہوجائے تو روزہ فاسد نہیں ہوتا۔بیداری میں کسی کے جسم چھونے سے انزال ہو گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا،صرف قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔نفلی اور فرض دونوں کا ایک ہی حکم ہے۔واضح رہے کہ اگر جان بوجھ کر شہوت سے ساتھی پر پاوں ڈالا تھا اور پھر انزال ہوا تو گناہ گار بھی ہوا تاہم روزے کی صرف قضا لازم ہے۔

فتوی نمبر : 143509200024
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
Top