السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر

روزے کی حالت میں احتلام ہونے کا حکم


سوال​


روزے کی حالات میں اگر احتلام ہوجاے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ اگر ٹوٹ جاتا ہے تو اس کے بعد کچھ کھا پی سکتے ہیں یا روزے کی حالت کی طرح رہنا ہوگا؟


جواب​


اگر روزہ دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے ، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ،تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔ باقی روزہ جب باقی ہے تو دن بھر بھوکا پیاسا رہ کر روزہ مکمل کرنا ضروری ہوگا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 396)
''(أو احتلم أو أنزل بنظر)۔۔۔۔۔۔ (لم يفطر)، جواب الشرط''۔ فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 143909200771
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
Top