السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

سوال پوچھیں میک اپ کا مسلہ

مفتی صاحب!مسلے کا پس منظر یہ ہے کہ میری عمر پندرہ سال ہے،مدرسے کی لڑکیوں کی دیکھا دیکھی مجھے میک اپ کرنے کا بے حد شوق ہوگیا ہے مگر میری والدہ محترمہ مجھے نہ میک اپ کرنے دیتی ہیں نہ خریدنے کی اجازت ہے،کہ ان کے بقول بڑے ہو کر کرنا،ابھی جلد خراب ہوگی اور میک اپ صرف شوہر کے لئے کیا جاتا ہے-مفتی صاحب!اب چونکہ میرا شوق اتنا ہے،تو اکثر گروسری اسٹور یا جو بھی دکانیں ہوتی ہیں وہاں اکثر میک اپ کی جگہ الگ سے بنی ہوتی ہے اور کچھ میک اپ کھلے رکھے ہوتے ہیں جو کہ لڑکیاں کر کے چیک کرتی ہیں خریدنے کے لئے،وہ آپ کے علم میں بھی ہوگا کہ اس پر "ٹیسٹر "لکھا ہوا ہوتا ہے-تو چونکہ خریدنا تو مجھے ہوتا نہیں،شوق میں وہ "ٹیسٹر "میک اپ سے انگلی پر لگا کر نقاب کے اندر سے چہرے پر لگا لیتی ہوں-بہنوں نے اب اس طرف توجہ دلائی کہ مفتی صاحب سے پوچھ لیں کہ یوں جائز بھی ہے کہ نہیں-اب یہ پوچھنا ہے کہ اس طرح میک اپ ذرا سا لے کر کرنا جبکہ خریدنے کا ارادہ نہ ہو جائز ہے؟اور اگر نہیں تو اب تک جو کیا اس کا کیا ہوگا؟؟
 
Top