السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

سوال پوچھیں بریلویوں سے تعلق

مفتی صاحب!مرے مدرسے کی ایک لڑکی( بعد میں معلوم ہوا کہ بریلوی) ہے کل بحث کرنے لگی کہ ہم یا علی ،یا حسیں اور یا رسول بولتے ہیں-اس کو بہت سمجھایا تو لڑائی کرنے لگی اور غصہ ہوگئی،میں نے اسے کہا کہ یوں بولنا شرک ہے تو کہنے لگی اگر یہ شرک ہے تو میں شرک کرونگی-میں نے کہا کہ تمہیں حدیث لا کر دکھادوں گی تو بولی کہ میں نہیں مانوں گی-سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہیں مانی-پھر کہتی ہے کہ تم گمراہ ہو ،وہابی دیوبندی ہو،قیامت کے دن پتا چل جائے گا کہ کون حق پر تھا -میں نے کہا کہ اچھا اگر یا علی بولتے ہیں تو پھر یا عمر یا ابوبکر کیوں نہیں بولتے،تو کہنے لگی بول لو،منع کس نے کیا ہے-مفتی صاحب!والدین کافی ناراض ہوئے کہ اس سے بحث کیوں کی؟اس نے ایسی کفریہ باتیں کی ہیں،اس کا تو ایمان خطرے میں پڑ گیا،پھر والدین نے ٹیچر کو خط لکھا کہ اس بچی کو کلمہ پرھادہیں-مفتی صاحب!اصل بات یہ پوچھنی ہے کہ ان لوگوں کو کیسے دلیل سے جواب دیا جائے؟وہ غلط بات کر رہی تو کیا میں چپ رہتی؟مجھ سے چپ نہیں رہا جاتا؟آپ فرمائیں کہ آئندہ تنکیر کروں غلط بات پر اور کس انداز سے؟دوسرا یہ کہ میں نے اس سے پوچھا کہ گھر والوں سے پوچھو کہ تم لوگ یا علی،یا رسول کس سعقیدےے بولتے ہو-تو اس نے چار باتیں کی-ان سب کا جواب بھی آسان انداز میں بتاسکیں اور مختصر تو بتادیجیے-ایک اس نے یہ کہا کہ١. شہید زندہ ہوتا ہے،حضرت علی بھی زندہ ہیں،اس لئے ہم انکو یا علی کہتے ہیں-اس کا جواب دے دیجیے-٢.دوسرا یہ کہ وہ کہتی ہے کہ ہم اس لیے یا رسول وغیرہ پکاراتے ہیں کہ اللہ پاک(معاذ اللہ)اپنے نیک بندوں سے مشورہ کر کے پھر دعا قبول کرتے ہیں-میں نے کہا کہ یہ شرک ہے،قرآن میں منع ہے تب بھی وہ نہیں مانی-٣.اس نے یہ مثال دی کہ ایک بچہ ہے،اس کی ماں مرچکی ہے،اس کو چوٹ لگی تو اس نے کہا ہائے امی جان!تو کیا یہ شرک ہوا؟کہتی ہے کہ اسی طرح این تمہارا نام لیکر پکاروں زنیرہ!تو کیا یہ شرک ہوا-مفتی صاحب!مجھے اس کا جواب نہیں آیا اور میں چپ ہوگئی-آپ بتادیجیے-٤.آخری بات یہ کہ کہنے لگی مجھے پہلے کلمہ کا ترجمہ سناؤ ، میں نے سنایا کہ"اللہ کے سوا نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں"تو کہتی ہے مجھے یہ بتاؤ کہ کلمے میں "ہیں "کیوں ہے؟یہ دلیل ہے کہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہے،آسمان پر اللہ کے ساتھ ہیں،کہنے لگی کہ کیا یہ کلمہ صرف حضور کی زندگی میں تھا،بعد میں پھر ہم کیوں پڑھتے ہیں-مفتی صاحب!زحمت پر معذرت،اور آخری سوال یہ ہے کہ کیا اس عقیدہ رکھنے والی بچی سے دوستی رکھنا،باتیں کرنا جائز ہے؟وہ عمری دوست ہے-جزاک اللہ خیرا (بنت عبد الحق-)
 
Top