السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

مجلس علمی آفیشل موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے ، ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں
  غیر رجسٹرڈ ممبر کو ویب سائٹ دیکھنا محدود ہے

مجلس علمی آفیشل 

انتظامیہ
خادم
رجسٹرڈ ممبر
پریس بیان : جنگ بندی کا حتمی اعلان

⭕ غزہ کے مریضوں اور مضبوط فلسطینی عوام کے لیے ہماری ذمہ داری کی وجہ سے اور غزہ پٹی کے قابل فخر لوگوں کی استقامت کو مزید مضبوط کرنے ، لوگوں کو امداد فراہم کرنے ، زخمیوں کا علاج کرنے اور 7 اکتوبر کو ہماری طرف سے فتح کی نوید سنانے والی جنگ کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جنگ بندی کا اعلان ۔
کئ دنوں کی مشکل اور پیچیدہ مذاکرات کے بعد ہم اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہم قطر اور مصر کی انتھک مسلسل کوششوں کے بعد انسانی بنیادوں پر چار دن کی (عارضی جنگ بندی) کا اعلان کرتے ہیں ۔

شرائط و ضوابط


▪️ دونوں طرف سے جنگ بندی کی وجہ سے غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے تمام فوجی کارروائیوں کو روکنا ہوگا اور غزہ پٹی میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بھی روکنا ہوگا۔

▪️ غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں بغیر کسی استثنا کے، شمال اور جنوب میں انسانی ہمدردی، امدادی، طبی اور ایندھن کی امداد کے سینکڑوں ٹرک لانا ہوں گے

▪️ حماس 19 سال سے کم عمر اسرائیلی قیدیوں سمیت 50 خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا ۔
جس کے بدلے اسرائیل غزہ کے 150 خواتین اور بچوں سمیت 19 سال سے کم عمر مسلمان قیدیوں کو رہا کرے گا ۔

▪️ اسرائیل کو چار دن کے لئےغزہ کے جنوب میں فضائ پروازیں روکنا ہوں گی

▪️ صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک شمال میں فضائ پروازوں کو دن میں 6 گھنٹے کے لیے روکنا ہوگا

▪️ جنگ بندی کی مدت کے دوران قابض اسرائیل غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں کسی پر حملہ کرنے یا کسی کو گرفتار نہ کرنے کے لیے پرعزم ہے

▪️ صلاح الدین اسٹریٹ کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت (شمال سے جنوب تک) کی آزادی کو یقینی بنانا ہوگا

⭕ اس معاہدے کی شرائط تحریک حماس کے وژن اور اس کے عزم کے مطابق وضع کی گئی تھیں، جن کا مقصد اپنی غزہ کی عوام کی خدمت کرنا اور جارحیت کے مقابلے میں ان کی ثابت قدمی کو مضبوط کرنا تھا۔ اور ہم ہمیشہ ان کی قربانیوں، مصائب اور خدشات کو ذہن میں رکھتے تھے لیکن قابض اسرائیل کی جانب سے مذاکرات کو طول دینے اور ملتوی کرنے کی کوششوں کے باوجود ہم نے میدان میں ثابت قدمی اور مضبوطی کے ساتھ یہ مذاکرات کئے۔

⭕ جب ہم جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی اعلان کررہے ہیں، ہم اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ حرکت اور مزاحمت سے بھر پور رہیں گے اور ہماری فاتح بٹالین اپنے لوگوں کے دفاع اور قابض اسرائیل اور جارحیت کو شکست دینے کے لیے کوشاں رہیں گے ۔

⭕ ہم اپنے لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان کے خون، ان کی قربانیوں، ان کے صبر، ان کی قید اور آزادی، حقوق کی بحالی، اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ان کی خواہشات کے ساتھ وفادار رہیں گے جس کا دارالحکومت القدس ہوگا ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس

بدھ: 08 جمادی الاول 1445ھ
اس کے مطابق: 22 نومبر 2023ء

سرکاری ویب سائٹ - حماس تحریک
 
Top